الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ
اولاد، قریبی رشتہ داروں، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13495
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أُمَّتِي مِنْ أَحَدٍ يَكُونُ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ يَعُولُهُنَّ حَتَّى يَبْلُغْنَ، إِلَّا كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ هَكَذَا". وَجَمَعَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" مَنْ عَالَ جَارِيَتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے جس بھی فرد کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں، اور وہ اُن کی کفالت کرے، یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائیں، تو وہ شخص جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہو گا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو اکٹھا کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ بات مذکور ہے: ”جو شخص دو لڑکیوں کی کفالت کرے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13495]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13495]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3448) اخرجه احمد فى المسند (147/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5428، 8155»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13495 in Urdu