الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ
اولاد، قریبی رشتہ داروں، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13498
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَعَالَهُنَّ وَآوَاهُنَّ وَكَفَّهُنَّ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". قُلْنَا: وَبِنْتَيْنِ؟ قَالَ:" وَبِنْتَيْنِ". قُلْنَا: وَوَاحِدَةً؟ قَالَ:" وَوَاحِدَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں، وہ شخص اُن کی کفالت کرے، انہیں پناہ دے اور ان کی دیکھ بھال کرے، تو اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے، ہم نے عرض کی: اگر دو بیٹیاں ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو بیٹیاں ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے) ہم نے عرض کی: اگر ایک ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ایک ہو (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13498]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13498]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10447»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13498 in Urdu