🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13516
وَعَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو مَالِكٍ، أَوِ ابْنُ مَالِكٍ، سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ مُسْلِمِينَ فِي طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ حَتَّى يَسْتَغْنِيَ عَنْهُ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ. وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا ثُمَّ لَمْ يَبَرَّهُمَا ثُمَّ دَخَلَ النَّارَ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً كَانَتْ فِكَاكَهُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالسِّيَاقُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.
زرارہ بن اوفیٰ اپنی قوم کے ایک فرد، سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا ابن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دو مسلمان (ماں باپ) کے یتیم بچے کو اپنے کھانے اور پینے میں شریک کر لے (اور اس وقت تک شریک رکھے) یہاں تک کہ وہ (بچہ) اُس سے بے نیاز ہو جائے، تو اس شخص کے لئے جنت لازمی طور پر واجب ہو جاتی ہے، اور جو شخص اپنے والدین کو، یا ان میں سے کسی ایک کو پائے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے اور پھر جہنم میں چلا جائے تو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے اور جو مسلمان شخص، کسی مسلمان گردن کو آزاد کر دے، تو وہ اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائے گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کا سیاق ان کا نقل کردہ ہے، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور امام طبرانی نے بھی اسے نقل کیا ہے اور یہ سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13516]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (926) اخرجه احمد فى المسند (344/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19818، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5037»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 13516 in Urdu