الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِيمَنْ يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ
اس شخص کا بیان، جو سیر ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو
حدیث نمبر: 13554
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا آمَنَ بِي مَنْ بَاتَ شَبْعَانًا وَجَارُهُ جَائِعٌ إِلَى جَنْبِهِ وَهُوَ يَعْلَمُ بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں لایا، جو سیر ہونے کے عالم میں رات گزارے اور اُس کے پہلو میں اُس کا پڑوسی بھوکا ہو، اور وہ شخص یہ بات جانتا بھی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13554]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13554]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (119) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (751)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 751»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13554 in Urdu