الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِيمَنْ يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ
اس شخص کا بیان، جو سیر ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو
حدیث نمبر: 13556
وَعَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ قَالَ: بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ سَعْدًا لَمَّا بَنَى الْقَصْرَ قَالَ: انْقَطَعَ الصُّوَيْتُ. فَبَعَثَ إِلَيْهِ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ فَلَمَّا قَدِمَ أَخْرَجَ زِنْدَهُ، وَأَوْرَى نَارَهُ، وَابْتَاعَ حَطَبًا بِدِرْهَمٍ، وَقِيلَ لِسَعْدٍ: إِنَّ رَجُلًا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا. قَالَ: ذَاكَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ. فَخَرَجَ إِلَيْهِ، فَحَلَفَ بِاللَّهِ مَا قَالَهُ، فَقَالَ: نُؤَدِّي عَنْكَ الَّذِي تَقُولُهُ وَتَفْعَلُ مَا أُمِرْنَا بِهِ. وَأَقْبَلَ عَلَيْهِ يَعْرِضُ عَلَيْهِ أَنْ يَزُورَهُ، فَأَبَى، فَخَرَجَ عَلَى عُمَرَ، فَهَجَّرَ إِلَيْهِ، فَسَارَ ذَهَابُهُ وَرُجُوعُهُ تِسْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، فَقَالَ: لَوْلَا حُسْنُ الظَّنِّ بِكَ لَرَأَيْنَا أَنَّكَ لَمْ تُؤَدِّ عْنَا. قَالَ: بَلَى أَرْسَلَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَعْتَذِرُ وَيَحْلِفُ بِاللَّهِ مَا قَالَ. قَالَ: فَهَلْ زَوَّدَكَ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تُزَوِّدَنِي أَنْتَ؟ قَالَ: إِنِّي كَرِهْتُ أَنْ آمُرَ لَكَ، فَيَكُونُ لَكَ الْبَارِدُ وَيَكُونُ عَلَيَّ الْحَارُّ، وَحَوْلِي أَهْلُ الْمَدِينَةِ وَقَدْ قَتَلَهُمُ الْجُوعُ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَشْبَعُ الرَّجُلُ دُونَ جَارِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِبَعْضِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَبَايَةَ بْنَ رِفَاعَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
عبایہ بن رفاعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جب محل بنایا، تو انہوں نے کہا: ہلکی آواز منقطع ہو گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو ان کے پاس بھیجا، جب وہ آئے تو انہوں نے اپنی لکڑی کو نکالا اور اس کو جلایا، اور ایک درہم کے عوض میں لکڑیاں خرید لیں، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: ان صاحب نے ایسا ایسا کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: وہ محمد بن مسلمہ ہے، پھر وہ نکل کر ان کے پاس آئے اور انہوں نے اللہ کے نام پر حلف اٹھایا کہ انہوں نے یہ بات نہیں کہی ہے، تو انہوں نے یہ کہا: کہ ہم آپ کی طرف سے اُس چیز کو ادا کر دیں گے، جو آپ کہہ رہے ہیں اور وہ کام کر لیں گے جس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے، پھر وہ (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) ان کی طرف متوجہ ہوئے اور یہ پیشکش کی کہ انہیں زاد سفر دیں، انہوں نے وہ لینے سے انکار کر دیا، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جانے کے لئے نکلے وہ ان کے پاس جلدی چلے گئے، ان کا جانا اور واپس آنا، اُنیس دن میں ہوا، تو انہوں نے فرمایا: اگر آپ کے بارے میں اچھا گمان نہ ہوتا، تو ہم یہ سمجھتے کہ آپ نے ہماری طرف سے ادائیگی نہیں کی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے، اور معذرت پیش کی ہے، اور اللہ کے نام پر یہ حلف اٹھایا ہے کہ انہوں نے یہ بات نہیں کہی ہے، انہوں نے دریافت کیا: کیا انہوں نے تمہیں کوئی چیز زاد سفر کے طور پر دی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! انہوں نے کہا: تمہیں کس چیز نے اس بات سے منع کیا کہ تم مجھے کوئی چیز زاد سفر کے طور پر دیتے، تو انہوں نے کہا: مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میں آپ کے لئے کوئی چیز دینے کا حکم دوں اور ٹھنڈک آپ کو مل جائے اور گرمی میرے ذمہ ہو جائے، میرے اردگرد بہت سے اہل مدینہ ہیں، جنہیں بھوک مار رہی ہے، اور میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی اپنے پڑوسی کو چھوڑ کر خود سیر نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، تاہم عبایہ بن رفاعہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13556]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، تاہم عبایہ بن رفاعہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13556]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 392، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7388، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 243»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 13556 in Urdu