🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَذَى الْجَارِ
پڑوسی کو اذیت پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13568
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْكُو جَارَهُ، قَالَ:" اطْرَحْ مَتَاعَكَ عَلَى الطَّرِيقِ". فَطَرَحَهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَمُرُّونَ عَلَيْهِ وَيَلْعَنُونَهُ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَقِيتُ مِنَ النَّاسِ؟ قَالَ:" وَمَا لَقِيتَ مِنْهُمْ؟". قَالَ: يَلْعَنُونِي. قَالَ:" لَعَنَكَ اللَّهُ قَبْلَ النَّاسِ". فَقَالَ: إِنِّي لَا أَعُودُ. فَجَاءَ الَّذِي شَكَاهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ارْفَعْ مَتَاعَكَ فَقَدْ كُفِيتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ضَعْ مَتَاعَكَ عَلَى الطَّرِيقِ، أَيْ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ". فَوَضَعَهُ، فَكَانَ كُلُّ مَنْ مَرَّ قَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: جَارِي يُؤْذِينِي. فَيَدْعُو عَلَيْهِ، فَجَاءَ جَارُهُ فَقَالَ: رُدَّ مَتَاعَكَ، فَلَا أُؤْذِيكَ أَبَدًا. وَفِيهِ أَبُو عُمَرَ الْمَنْبَهِيُّ تَفَرَّدَ عَنْهُ شَرِيكٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ یہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے اپنے پڑوسی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنا سامان راستے میں رکھ دو! اس شخص نے سامان رکھ دیا، لوگ وہاں سے گزرتے اور اس (کے پڑوسی) پر لعنت کرتے (اس شخص کا پڑوسی) شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے لوگوں کی طرف سے کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں اُن کی طرف سے کس صورتحال کا سامنا ہے؟ اس نے بتایا: وہ مجھ پر لعنت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے پہلے اللہ تعالیٰ نے تم پر لعنت کی ہے۔“ اس (پڑوسی) نے عرض کی: میں دوبارہ ایسا نہیں کروں گا، پھر وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جس نے اس کی شکایت کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا سامان اٹھا لو! کیونکہ تمہاری کفایت ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: تم اپنا سامان راستے پر رکھ دو! یعنی کھلے راستے پر رکھ دو! اس شخص نے اس (سامان) کو رکھ دیا، تو ہر گزرنے والا شخص دریافت کرتا تھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ وہ شخص جواب دیتا: میرے پڑوسی نے مجھے اذیت پہنچائی ہے، تو گزرنے والا شخص اس پڑوسی کے خلاف دعا کرتا، اُس شخص کا پڑوسی آیا اور بولا: تم اپنا سامان واپس لے جاؤ! میں تمہیں کبھی اذیت نہیں پہنچاؤں گا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعمر منبہی ہے، شریک اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13568]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1903)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13568 in Urdu