الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ الْإِخَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ
مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ
حدیث نمبر: 13580
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، وَعَسَلِ بْنِ كَعْبٍ، أَحَدُ بَنِي زِمَامٍ، أَنَّ جَدَّهُ مَازِنَ بْنَ خَيْثَمَةَ - يَعْنِي جَدَّ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ - بَعَثَهُمَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ حِينَ نَزَلَ بَيْنَ السَّكُونِ وَالسَّكَاسِكِ وَقَالَ: حَتَّى أَسْلَمَ النَّاسُ وَافِدِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَآخَى بَيْنَ السَّكُونِ وَالسَّكَاسِكِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمرو بن قیس اور عسل بن کعب، جن کا تعلق بنو زمام سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: اُن کے دادا مازن بن خیثمہ (یعنی عمرو بن قیس کے دادا)، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اُن دونوں کو بھیجا، جب انہوں نے سکون اور سکاسک کے درمیان پڑاؤ کیا ہوا تھا، اور انہوں نے یہ بیان کیا: یہاں تک کہ لوگوں نے اسلام قبول کر لیا اور وہ وفد کی شکل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکون اور سکاسک کے درمیان بھائی چارہ قائم کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13580]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13580]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (340/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13580 in Urdu