🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13593
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلَّهِ فِي الْجَنَّةِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ هُوَ وَبَقِيَّةُ طُرُقِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے اُن افراد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو جنت میں جائیں گے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی جنت میں ہو گا، صدیق جنت میں ہو گا اور وہ شخص جنت میں ہو گا، جو شہر کے کنارے پر اپنے بھائی سے ملنے کے لیے جاتا ہے، اور وہ صرف اللہ تعالی کے لیے اُس سے ملنے کے لیے جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب النکاح میں، عورت پر شوہر کے حق سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، وہ روایت بھی اور اس کے بقیہ طرق بھی گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13593]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1764، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 103»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ


Majma al-Zawa'id Hadith 13593 in Urdu