الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 13599
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ سَلْمَانُ عَلَى عُمَرَ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ، قَالَ: فَأَلْقَاهَا إِلَيَّ ثُمَّ قَالَ:" يَا سَلْمَانُ، مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْخُلُ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَيُلْقِي إِلَيْهِ وِسَادَةً إِكْرَامًا لَهُ، إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جو تکیے پر ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے وہ تکیہ میری طرف آگے کر دیا اور پھر فرمایا: ”اے سلمان! جس مسلمان شخص کے پاس اس کا مسلمان بھائی آئے، اور وہ اس کی عزت افزائی کے طور پر اس کے لئے تکیہ رکھ دے، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13599]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1599) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6068)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13599 in Urdu