🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 136
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، وَصَلَّى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَحَجَّ الْبَيْتَ - لَا أَدْرِي ذَكَرَ الزَّكَاةَ أَمْ لَا - كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ". قُلْتُ: أُخْبِرُ بِهِ النَّاسَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَرِ النَّاسَ يَعْمَلُونَ، فَإِنَّ الْجَنَّةَ مِائَةُ دَرَجَةٍ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَالْفِرْدَوْسُ أَعْلَاهَا دَرَجَةً وَأَوْسَطُهَا، وَفَوْقَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ، وَفِيهَا تَفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاذٍ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي فِي الْبَابِ بَعْدَ هَذَا أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ أَيْضًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رمضان کے روزے رکھے، پانچ نمازیں ادا کرے، بیت اللہ کا حج کرے (راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے زکوٰۃ کا ذکر کیا تھا، یا نہیں کیا تھا؟) تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اُس شخص کی مغفرت کر دے (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رحمہ اللہ) میں نے عرض کی: میں لوگوں کو یہ بات بتا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو رہنے دو کہ وہ عمل کرتے رہیں! کیونکہ جنت میں ایک سو درجات ہیں، اور اُن میں سے، ہر دو، درجات کے درمیان، اتنا فاصلہ ہے، جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے اور جنت الفردوس سب سے بلند اور عمدہ درجے کی ہے، اُس کے اوپر، رحمان کا عرش ہے، اور اُسی میں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں،، جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو، تو اُس سے جنت الفردوس (کی دعا) مانگو!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اسے عطاء بن یسار نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، حالانکہ انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد والے باب میں، ایسی احادیث آئیں گی، جو اس باب سے تعلق رکھتی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 136]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 26»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 136 in Urdu