🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ شُكْرِ الْمَعْرُوفِ وَمُكَافَأَةِ فَاعِلِهِ
بھلائی کا شکریہ ادا کرنا اور بھلائی کرنے والے کو بدلہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13641
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أُتِيَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ فَلْيُكَافِئْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيَذْكُرْهُ، فَإِنَّ مَنْ ذَكَرَهُ فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ تَشَبَّعَ بِمَا لَمْ يُعْطَ فَهُوَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے، اُسے اس کا بدلہ دینا چاہیے، اور اگر وہ اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو، تو اس کا ذکر کرنا چاہیے، کیونکہ جو شخص اس کا ذکر کر دے گا، وہ اُس کا شکریہ ادا کر دے گا، اور جو شخص کسی ایسی چیز کے حوالے سے خود کو سیر ظاہر کرے، جو اسے نہ دی گئی ہو، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (90/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13641 in Urdu