🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ شُكْرِ الْقَلِيلِ
تھوڑی چیز کا شکر ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13649
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَائِلٌ، فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ فَلَمْ يَأْخُذْهَا، أَوْ وَحَشَ بِهَا. قَالَ: وَجَاءَ آخَرُ فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ، قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، تَمْرَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَقَالَ لِجَارِيَةٍ:" اذْهَبِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَأَعْطِيهِ الْأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا الَّتِي عِنْدَهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عِمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مانگنے والا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، اُس شخص نے وہ کھجور نہیں لی، یا (راوی کو شک ہے) اُسے پھینک دیا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک اور مانگنے والا آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، اُس نے کہا: سبحان اللہ! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک کھجور ملی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے کہا: تم اُم سلمہ کے پاس جاؤ! اور اُس سے کہو: کہ اپنے پاس موجود 40 درہم اس فقیر کو دیدے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمارہ بن زاذان کا معاملہ مختلف ہے، ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13649]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (155/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12164»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 13649 in Urdu