🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13660
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: إِنَّهُ جَمَعَهُمْ مَرْسًا لَهُمْ فِي الْبَحْرِ وَمَرْكَبُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ. قَالَ: فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ وَإِلَى أَهْلِ مَرْكَبِهِ وَقَالَ: دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، وَكَانَ عَلَيَّ مِنَ الْحَقِّ أَنْ أُجِيبَكُمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لِلْمُسْلِمِ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ سِتُّ خِصَالٍ وَاجِبَةٍ، فَمَنْ تَرَكَ خَصْلَةً مِنْهَا فَقَدْ تَرَكَ حَقًّا وَاجِبًا: إِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ، وَإِذَا لَقِيَهُ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ، وَإِذَا عَطَسَ أَنْ يُشَمِّتَهُ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يُشَيِّعَ جِنَازَتَهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَهُ أَنْ يَنْصَحَهُ". قَالَ: وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ، وَكَانَ عَلَى نَفَقَاتِنَا رَجُلٌ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ لِلَّذِي يَلِي الطَّعَامَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا. فَلَمَّا أَكْثَرَ عَلَيْهِ جَعَلَ يَغْضَبُ وَيَشْتُمُهُ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ: يَا أَبَا أَيُّوبَ، كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ إِذَا أَنَا قُلْتُ لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا وَبِرًّا، غَضِبَ وَشَتَمَنِي؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: كُنَّا نَقُولُ: مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحَهُ الشَّرُّ قُلْتُ لَهُ. فَلَمَّا جَاءَ ذَلِكَ الرَّجُلُ قَالَ لَهُ ذَلِكَ الْمَزَّاحُ: جَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا وَغُرًّا. فَضَحِكَ الرَّجُلُ وَرَضِيَ وَقَالَ: إِنَّكَ لَا تَدَعُ بِطَالَتَكَ فَقَالَ الْمَزَّاحُ: جَزَى اللَّهُ أَبَا أَيُّوبَ خَيْرًا وَبِرًّا فَقَدْ قَالَ لِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن زیاد بن انعم بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مرتبہ انہوں نے اپنی ایک سمندری مہم کے دوران اپنے ساتھیوں کو جمع کیا اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی بھی دعوت کی، راوی بیان کرتے ہیں: جب کھانا تیار ہو گیا، تو ہم نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، تو انہوں نے فرمایا: جب تم لوگوں نے میری دعوت کی، تو میں نے (نفلی) روزہ رکھا ہوا تھا، لیکن میرے ذمہ یہ بات لازم تھی کہ میں تمہاری دعوت کو قبول کرتا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مسلمان کے اپنے مسلمان بھائی کے لئے چھ لازم حقوق ہیں، جو شخص اُن میں سے کوئی ایک بھی چیز ترک کر دیتا ہے وہ ایک لازم حق کو ترک کر دیتا ہے، جب وہ اُسے دعوت پر بلائے تو وہ جائے، جب وہ اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب وہ چھینکے تو اُسے چھینک کا جواب دے، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے، تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے، اور جب وہ اس سے خیرخواہی کا طلبگار ہو، تو اس کی خیرخواہی کرے۔“ راوی کہتے ہیں: ہمارے درمیان ایک شخص تھا، جس کی طبیعت میں مزاح کا عنصر پایا جاتا تھا اور ایک شخص تھا، جو ہمارے خرچ کا نگران تھا، تو مزاحیہ شخص نے کھانا پکانے والے شخص سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے، اور بھلائی دے، جب اُس نے زیادہ مرتبہ یہ جملہ دوسرے شخص سے کہا:، تو دوسرا شخص غصے میں آ گیا اور اس کو برا بھلا کہنے لگا، مزاحیہ شخص نے کہا: اے سیدنا ابوایوب! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ میں نے ایک شخص سے یہ کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے، تو وہ غصے میں آ گیا اور مجھے برا کہنے لگا، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم لوگ یہ کہا: کرتے تھے کہ جس کو بھلائی موافق نہ آئے، اس کو برائی موافق آ جاتی ہے، تو تم اس کے ساتھ الٹ کر کے دیکھو، پھر جب دوسرا شخص آیا، تو مزاحیہ شخص نے اس سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں برا بدلہ دے اور تنگدستی دے، تو وہ شخص ہنس پڑا اور راضی ہو گیا، اور وہ بولا: تم کسی بھی حالت میں اپنا مزاق نہیں چھوڑتے ہو، تو اُس مزاحیہ شخص نے کہا: اللہ تعالیٰ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو جزائے خیر دے، انہوں نے مجھ سے یہ بات کہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبدالرحمن نامی راوی کو یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4076)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13660 in Urdu