الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ
حاجت ہوری کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13726
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ، وَإِنَّ صَنَائِعَ الْمَعْرُوفِ تَقِي مَصَارِعَ السُّوءِ، وَإِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمْرِ وَتَنْفِي الْفَقْرَ، وَأَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَإِنَّهُ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ وَإِنَّ فِيهَا شِفَاءً مِنْ [ تِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ ] دَاءً أَدْنَاهَا الْهَمُّ،". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَصْبَغُ غَيْرُ مَعْرُوفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا، پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے، اور بھلائی کے کام کرنا، بری موت سے بچاتے ہیں، اور صلہ رحمی کرنا، عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اور غربت کو ختم کر دیتا ہے، اور تم لا حول ولا قوة الا باللہ زیادہ پڑھا کرو! کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، اور اس میں ننانوے بیماریوں کی شفاء ہے، جن میں سب سے ہلکی (چیز) پریشانی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصبغ ہے جو غیر معروف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گی ہے، اور ان راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13726]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصبغ ہے جو غیر معروف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گی ہے، اور ان راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13726]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13726 in Urdu