الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابٌ فِيمَنْ رَحِمَ طَالِبَ حَاجَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی ضرورت مند پر رحم کرے
حدیث نمبر: 13728
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ، فَأَطَافَتْ بِهِمْ فَلَمْ تَجِدْ مَكَانًا، فَفَطِنَ لَهَا رَجُلٌ فَقَامَ، وَجَلَسَتْ فَقَضَتْ حَاجَتَهَا ثُمَّ قَامَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" أَتَعْرِفُهَا؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَرَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ" ثَلَاثًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ کرام موجود تھے، اس خاتون نے ان کا چکر لگایا، لیکن اسے کوئی جگہ نہیں ملی، ایک شخص کو اس کی ضرورت کا اندازہ ہو گیا، وہ اُٹھا تو وہ خاتون وہاں بیٹھ گئنی، اس کی حاجت پوری ہوئی تو وہ اٹھ گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: کیا تم اس عورت کو جانتے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم نے اس پر رحم کیا، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔“ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے، جسے امام ابوداؤ داور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13728]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے، جسے امام ابوداؤ داور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13728]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5854)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5854»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13728 in Urdu