الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الدَّوَابِّ .
جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
حدیث نمبر: 13742
وَفِي رِوَايَةٍ: بَعَثَ عَمِّي بِلَقُوحٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِيَ:" احْلِبْهَا". فَحَلَبْتُهَا فَقَالَ:" يَا نُقَادَةَ، دَعْ دَوَاعِيَ اللَّبَنِ". قَالَ: فَتَرَكْتُ أَخْلَاقَهَا قَائِمَةً لَمْ تَنْفُضِ اللَّبَنَ كُلَّهُ. وَهَذِهِ الرِّوَايَةُ رَوَاهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الرِّوَايَةِ الْأُولَى: إِسْحَاقُ الْفَرْوِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الثَّانِيَةِ: يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَجَمَاعَةٌ لَا يُعْرَفُونَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میرے چچا نے کچھ اونٹنیاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ان کا دودھ دوہ لو! میں نے ان کا دودھ دوہ لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے نقادہ! دودھ کے دواعی کو چھوڑ دینا، راوی کہتے ہیں: تو میں نے اس کے تھن یوں چھوڑے کہ ان میں سے سارا ہی دودھ نکال نہیں لیا گیا تھا۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی اسحاق فروی ہے، اور وہ متروک ہے، دوسری کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے، اور راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13742]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13742 in Urdu