الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الدَّوَابِّ .
جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
حدیث نمبر: 13745
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا: أَبَصَرْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي رَاكِبًا؟ فَقَالَ: نَعَمْ. ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ قَدِ اشْتَرَى نَاقَةً لِيَدْعُوَ اللَّهَ عَلَيْهَا، فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَعَا لَهُ حِينَ سَلَّمَ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قِصَّةِ النَّاقَةِ وَالدُّعَاءِ لَهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زبیر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سوار ہونے کے عالم میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص آپ کے پاس آیا، اس نے ایک اونٹنی خریدی تھی، اس کا مقصد یہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس اونٹنی کے لئے دعا کر دیں، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، جب آپ نے سلام پھیر لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا کی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں مذکور ہے، تاہم اس میں اونٹنی اور اس کے لئے دعا کرنے والا واقعہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13745]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (337/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1048، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 540، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 351، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1227، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14212، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1513، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1263»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13745 in Urdu