🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ ذِكْرِ أَبِينَا آدَمَ أَبِي الْبَشَرِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کا تذکرہ، جو ابوالبشر ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13753
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ:" إِنَّ آدَمَ لَمَّا طَوْطَى عَنْ كَلَامِ الْمَلَائِكَةِ، وَكَانَ يَسْتَأْنِسُ لِكَلَامِهِمْ، بَكَى عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ مِائَةَ سَنَةٍ، فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى: يَا آدَمُ، مَا يُحْزِنُكَ؟ قَالَ: كَيْفَ لَا أَحْزَنُ وَقَدْ أَهْبَطْتَنِي مِنَ الْجَنَّةِ، وَلَا أَدْرِي أَعُودُ إِلَيْهَا أَمْ لَا؟ فَقَالَ اللَّهُ: يَا آدَمُ قُلِ: اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، رَبِّ إِنِّي عَمِلْتُ سُوءًا وَظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي إِنَّكَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ. وَالثَّانِيَةُ: اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، سُبْحَانَكَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي إِنَّكَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ. وَالثَّالِثَةُ: اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، رَبِّ عَمِلْتُ سُوءًا وَظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ. فَهَذِهِ الْكَلِمَاتُ الَّتِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ) قَالَ: وَهِيَ لِوَلَدِهِ مِنْ بَعْدِهِ. وَقَالَ آدَمُ لِابْنٍ لَهُ يُقَالُ لَهُ: هِبَةُ اللَّهِ - وَيُسَمِّيهِ أَهْلُ التَّوْرَاةِ وَأَهْلُ الْإِنْجِيلِ شِيثٌ -: تَعَبَّدْ لِرَبِّكَ وَسَلْهُ: يَرُدُّنِي إِلَى الْجَنَّةِ أَمْ لَا؟ فَتَعَبَّدَ وَسَأَلَ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنِّي أَرُدُّهُ إِلَى الْجَنَّةِ. قَالَ: أَيْ رَبِّ إِنِّي لَمْ آمَنْ أَبِي، أَحْسَبُ أَنَّ أَبِي سَيَسْأَلُنِي الْعَلَامَةَ. فَأَلْقَى اللَّهُ إِلَيْهِ سِوَارًا مِنْ أَسْوِرَةِ الْجَنَّةِ، فَلَمَّا أَتَاهُ قَالَ: مَا وَرَاءَكَ؟ قَالَ: أَبْشِرْ قَدْ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ رَادُّكَ إِلَى الْجَنَّةِ. قَالَ: فَمَا سَأَلْتَهُ الْعَلَامَةَ؟ فَأَخْرَجَ السِّوَارَ فَعَرَفَهُ فَخَرَّ سَاجِدًا، فَبَكَى حَتَّى سَالَ مِنْ عَيْنَيْهِ نَهْرٌ مِنْ دُمُوعٍ، وَآثَارُهُ تُعْرَفُ بِالْهِنْدِ، وَذُكِرَ أَنَّ كَنْزَ الذَّهَبِ بِالْهِنْدِ مِمَّا يَنْبُتُ مِنْ ذَلِكَ السِّوَارِ، ثُمَّ قَالَ: اسْتَطْعِمْ لِي رَبَّكَ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ. فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ مَاتَ آدَمُ، فَجَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: إِلَى أَيْنَ؟ فَقَالَ: إِنَّ أَبِي أَرْسَلَنِي أَنْ أَطْلُبَ إِلَى رَبِّي أَنْ يُطْعِمَهُ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ. قَالَ: فَإِنَّ رَبَّهُ قَضَى أَنْ لَا يَأْكُلَ مِنْهَا شَيْئًا حَتَّى يُعَادَ إِلَيْهَا، وَإِنَّهُ قَدْ مَاتَ فَارْجِعْ فَوَارِهِ. فَأَخَذَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَغَسَّلَهُ وَكَفَّنَهُ وَحَنَّطَهُ وَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ جِبْرِيلُ: هَكَذَا فَاصْنَعُوا بِمَوْتَاكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا آدم علیہ السلام کو فرشتوں کا کلام سننے سے روک دیا گیا، تو وہ پہلے فرشتوں کے کلام سے انسیت حاصل کرتے تھے، وہ جنت کے دروازے پر ایک سو سال تک روتے رہے، اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا: اے آدم! تم کس بات پر غمگین ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں کیوں غمگین نہ ہوؤں؟ جبکہ تو نے مجھے جنت سے نیچے اتار دیا ہے، اور مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ کیا میں اس کی طرف واپس جا پاؤں گا یا نہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے آدم! تم یہ پڑھو: ”تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو اکیلا ہی معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے، اے میرے پروردگار! میں نے برائی کا ارتکاب کیا اور اپنے اوپر ظلم کیا، تو میری مغفرت کر دے! بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔“ دوسرا یہ پڑھو: ”اے اللہ! تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ہی معبود ہے، تو یکتا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، اے میرے پروردگار! میں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تو میری مغفرت کر دے، بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔“ تیسرا یہ پڑھو: ”اے اللہ! تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، اے میرے پروردگار! میں نے برائی کا ارتکاب کیا اور اپنے اوپر ظلم کیا، تو میری مغفرت کر دے، بے شک تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔“ تو یہ وہ کلمات ہیں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل کی: ”تو آدم نے اپنے پروردگار سے کچھ کلمات سیکھ لیے، تو پروردگار نے اس کی توبہ قبول کی، بے شک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: یہ (کلمات) اس کے بعد اس کی اولاد کے لئے بھی ہوں گے۔ سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنے صاحبزادے جن کا نام ”ہبۃ اللہ“ تھا، اور اہل تورات اور اہل انجیل انہیں ”شیث“ کہتے ہیں، ان سے یہ فرمایا: تم اپنے پرودگار کی عبادت کرو اور اس سے یہ سوال کرو کہ کیا وہ مجھے جنت کی طرف لوٹائے گا یا نہیں؟ تو انہوں نے عبادت کی اور انہوں نے یہ سوال کیا، تو پروردگار نے ان کی طرف یہ وحی کی: میں اس کو جنت کی طرف لوٹا دوں گا، تو انہوں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میرے والد مجھ سے اس بارے میں کوئی نشانی پوچھ سکتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف جنت کے کنگنوں میں سے کنگن بھیجے، جب سیدنا شیث علیہ السلام سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس آئے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے دریافت کیا: کیا بنا؟ انہوں نے کہا: آپ کے لئے خوشخبری ہے، اس (پروردگار) نے مجھے یہ بتا دیا ہے کہ وہ آپ کو جنت کی طرف لوٹا دے گا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: تم نے اس سے (یعنی پروردگار سے) کوئی نشانی نہیں مانگی؟ تو سیدنا شیث علیہ السلام نے کنگن نکال کے دکھائے، سیدنا آدم علیہ السلام اسے پہچان گئنے اور روتے ہوئے سجدے میں چلے گے، یہاں تک کہ ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی نہر جاری ہو گئی، جس کے نشان اب بھی ہندوستان میں معروف ہیں، یہ بات ذکر کی جاتی ہے کہ ہندوستان میں جو سونے کے خزانے ہیں، وہ اس کنگن سے پیدا ہوئے ہیں، پھر سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: تم میرے لئے اپنے پروردگار سے جنت کے پھل مانگو، جب سیدنا شیث علیہ السلام ان کے پاس سے نکلے تو سیدنا آدم علیہ السلام کا انتقال ہو گیا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے دریافت کیا: آپ کہاں جا رہے ہیں؟ سیدنا شیث علیہ السلام نے جواب دیا: میرے والد نے مجھے بھیجا ہے تاکہ میں اپنے پروردگار سے یہ درخواست کروں کہ وہ انہیں جنت کے پھل کھلائے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: ان کے پروردگار نے یہ طے کیا ہے کہ وہ اس جنت میں سے کچھ بھی اس وقت تک نہیں کھا پائیں گے، جب تک وہ دوبارہ اس کی طرف نہیں چلے جاتے اور اب ان کا انتقال ہو چکا ہے، آپ واپس جائیں اور انہیں دفن کریں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے، انہوں نے سیدنا آدم علیہ السلام کو غسل دیا، انہیں کفن دیا، انہیں خوشبو لگائی اور ان کی نماز جنازہ پڑھی، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ لوگ اپنے مرحومین کے ساتھ اس طرح کیا کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13753]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 13753 in Urdu