🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِي ذِكْرِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلِ وَبَنِيهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ .
حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام اور ان کے صاحبزادوں کا تذکرہ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی اور اُن حضرات پر درود و سلام نازل کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13767
وَعَنِ الْعَبَّاسِ عَنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ دَاوُدُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَسْأَلُكَ بِحَقِّ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ فَقَالَ: أَمَّا إِبْرَاهِيمُ، فَأُلْقِيَ فِي النَّارِ فَصَبَرَ مِنْ أَجْلِي، وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ، وَأَمَّا إِسْحَاقُ فَبَذَلَ نَفْسَهُ لِيُذْبَحَ، فَصَبَرَ مِنْ أَجْلِي، وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ، وَأَمَّا يَعْقُوبُ، فَغَابَ عَنْهُ يُوسُفُ وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، مِنْ رِوَايَةِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَأَبُو سَعِيدٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا داؤد نے کہا: میں تجھ سے اپنے آباؤ اجداد کے حق کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں (وہ آباؤ اجداد) سیدنا ابراہیم علیہ السلام سیدنا اسحاق علیہ السلام اور سیدنا یعقوب علیہ السلام ہیں، تو پروردگار نے فرمایا: جہاں تک ابراہیم کا تعلق ہے، تو اسے آگ میں ڈالا گیا، تو اس نے میری وجہ سے صبر سے کام لیا اور اس آزمائش کا تمہیں سامنا نہیں کرنا پڑا، اور جہاں تک اسحاق کا تعلق ہے، تو اس نے اپنے آپ کو پیش کر دیا، تاکہ اسے ذبح کر دیا جائے، تو اس نے میری خاطر صبر سے کام لیا، تو تمہیں اس کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جہاں تک یعقوب کا تعلق ہے، تو یوسف اس سے دور ہو گیا تھا، یہ ایسی آزمائش ہے، جو تمہیں لاحق نہیں ہوئی۔“
یہ روایت امام بزار نے ابوسعید کی علی بن زید سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اور علی بن زید نامی راوی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13767]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2338)، أخرجه مسند البزار برقم: 1307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13767 in Urdu