الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ ذِكْرِ الْمَسِيحِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13788
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا إِنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ، إِلَّا أَنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي، أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الدَّجَّالَ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، أَلَا فَمَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ فَلْيَقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام وہ ہیں، کہ اُن کے اور میرے درمیان نہ کوئی نبی ہے اور نہ ہی کوئی رسول ہے، البتہ میرے بعد وہ میری امت میں میرے خلیفہ ہوں گے، خبردار! وہ دجال کو قتل کر دیں گے، صلیب کو توڑ دیں گے، جزیہ کو ختم کر دیں گے اور اس وقت جنگ ختم ہو جائے گی، خبردار! تم میں سے جو ان کا زمانہ پائے، تو وہ انہیں سلام کہہ دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13788]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (725)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1331، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 75، 693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13788 in Urdu