🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ .
اللہ کے نبی حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13799
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ سُلَيْمَانُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ رَأَى شَجَرَةً نَابِتَةً بَيْنَ يَدَيْهِ، فَيَقُولُ لَهَا: مَا اسْمُكِ؟ فَتَقُولُ: كَذَا. فَيَقُولُ: لِأَيِّ شَيْءٍ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: لِكَذَا فَإِنْ كَانَتْ لِغَرْسٍ غَرَسَ، وَإِنْ كَانَتْ لِدَاءٍ كَتَبَ، فَبَيْنَا هُوَ ذَاتَ يَوْمٍ يُصَلِّي إِذَا شَجَرَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لَهَا: مَا اسْمُكِ؟ قَالَتْ: الْخَرْنُوبُ. قَالَ: لِأَيِّ شَيْءٍ أَنْتِ؟ قَالَتْ: لِخَرَابِ هَذَا الْبَيْتِ. قَالَ سُلَيْمَانُ: اللَّهُمَّ عَمِّ عَلَى الْجِنِّ مَوْتِي حَتَّى يَعْلَمَ الْإِنْسُ أَنَّ الْجِنَّ لَا تَعْلَمُ الْغَيْبَ. قَالَ: فَنَحَتَهَا عَصًا يَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا، فَأَكَلَتْهَا الْأَرَضَةُ فَسَقَطَ [ ت فَخَرَّ ] فَحَزَرُوا أَكْلَهَا - وَالْجِنُّ تَعْمَلُ - الْأَرَضَةَ فَوَجَدُوهُ حَوْلًا، فَتَبَيَّنَتِ الْإِنْسُ أَنَّ الْجِنَّ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا حَوْلًا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ". وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَؤُهَا هَكَذَا، فَشَكَرَتِ الْجِنُّ الْأَرَضَةَ فَكَانَتْ تَأْتِيهَا بِالْمَاءِ حَيْثُ كَانَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَفِيهِ عَطَاءٌ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کے نبی سیدنا سلیمان علیہ السلام جب اپنی جائے نماز پر کھڑے ہوتے، تو اپنے آگے کسی درخت کو اگتے ہوئے دیکھتے، تو اس سے دریافت کرتے: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے بتایا: یہ ہے، وہ دریافت کرتے: تم کس مقصد کے لئے ہو؟ وہ بتا دیتا: اس لئے ہوں، اگر وہ بونے کے لئے ہوتا تھا، تو اسے بو دیا جاتا تھا اور اگر وہ بیماری کے لئے ہوتا تھا، تو اسے نوٹ کر لیا جاتا تھا، ایک دن اسی طرح وہ نماز ادا کرنے لگے، تو ان کے سامنے ایک درخت موجود تھا، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ تو اس نے کہا: خرنوب، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے دریافت کیا: تم کس لئے ہو؟ اس نے جواب دیا: اس گھر کو بے آباد کرنے کے لئے، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے دعا کی: اے اللہ! میری موت کو جنات سے پوشیدہ رکھنا، تاکہ انسانوں کو اس بات کا پتہ چل جائے کہ جنات کو غیب کا علم نہیں ہوتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے اس درخت سے ایک عصا تراشا اور اس کے ساتھ ٹیک لگا لی، دیمک اس عصا کو کھاتی رہی، یہاں تک کہ وہ عصا گر گیا، تو سیدنا سلیمان علیہ السلام بھی گر گئے، اس دوران جنات کام کرتے رہے، پھر انہوں نے دیمک کے کھانے کا اندازہ لگایا تو وہ ایک سال کی مدت بنی، تو انسانوں کے سامنے یہ بات واضح ہو گئی کہ اگر جنات کو غیب کا علم ہوتا، تو وہ ایک سال تک رسوا کرنے والے عذاب میں مبتلاء نہ رہتے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کو اسی طرح پڑھا کرتے تھے۔ پھر جنات نے دیمک کا شکریہ ادا کیا اور وہ اس کے پاس پانی لے کر آتے تھے، خواہ وہ جہاں بھی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند روایت مرفوع اور موقوف دونوں طرح سے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ان دونوں کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13799]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2355) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12281)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12281، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13799 in Urdu