الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِي ذِكْرِ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا عَلَيْهِمَا السَّلَامُ .
حضرت یحیی بن حضرت زکریا علیہما السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13804
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ بَنِي آدَمَ يَلْقَى اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِذَنْبٍ، وَقَدْ يُعَذِّبُهُ عَلَيْهِ إِنْ شَاءَ أَوْ يَرْحَمُهُ، إِلَّا يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا، فَإِنَّهُ كَانَ" سَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ". وَأَهْوَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى قَذَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ فَأَخَذَهَا وَقَالَ:" ذَكَرُهُ مِثْلَ هَذِهِ الْقَذَاةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرُّعَيْنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ہر انسان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کسی گناہ کے ہمراہ حاضر ہو گا، جس کا اس نے ارتکاب کیا ہو گا، اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اس گناہ کے حوالے سے اسے عذاب دیدے گا اور اگر چاہے گا، تو اس پر رحم کر دے گا، صرف سیدنا یحیی بن زکریا علیہ السلام کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ سردار تھے، پاک دامن تھے اور نبی تھے، اور نیک لوگوں میں سے تھے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر پڑے ہوئے ایک تیلے کی طرف ہاتھ بڑھایا اسے پکڑایا اور پھر یہ فرمایا: اُن کی شرمگاہ اس تیلے کی مانند تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن سلیمان رعینی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13804]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن سلیمان رعینی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13804]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6552»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13804 in Urdu