الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ ذِكْرِ الْأَنْبِيَاءِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ .
انبیاء کرام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13806
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟". فَقُلْتُ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ". قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ، ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" خَيْرُ مَوْضُوعٍ، مَنْ شَاءَ أَقَلَّ وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّوْمُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قَالَ: قُلْتُ: فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الْمُرْسَلُونَ؟ قَالَ:" ثَلَاثَمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ، جَمًّا غَفِيرًا". أَوْ قَالَ مَرَّةً:" خَمْسَةَ عَشَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آدَمُ نَبِيٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" آيَةُ الْكُرْسِيِّ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) ". قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ هُوَ وَحَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ، وَالْكَلَامُ عَلَيْهِمَا فِي الْعِلْمِ فِي حُسْنِ السُّؤَالِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے، میں بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوذر! کیا تم نے نماز ادا کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھو اور نماز ادا کرو! راوی کہتے ہیں: میں اُٹھا اور میں نے نماز ادا کی، پھر میں آ کر بیٹھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو! راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: نماز کیا چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دی گئی بہتر چیز ہے، جو شخص چاہے کم کر لے، اور جو شخص چاہے وہ زیادہ کر لے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسا فرض ہے، جس کی جزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مزید (انعام و اکرام بھی) ملے گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسی چیز، جس کا کئی گنا اجر ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص کا صدقہ کرنا، جس کے پاس مال کم ہو اور وہ محنت کر کے (کمائی کو صدقہ کرے) یا پھر کسی غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انبیاء میں کون سب سے پہلے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! وہ ایسے نبی تھے، جس کے ساتھ کلام کیا گیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین سو دس سے زیادہ زیادہ ہے، جو ایک بڑی تعداد ہے (ایک مرتبہ راوی نے لفظ تین سو پندرہ نقل کیا ہے) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ان کے ساتھ کلام بھی کیا گیا تھا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کچھ نازل ہوا ہے، ان میں سب سے عظیم آیت کون سی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آیت الکرسی، يعنى الله لا اله الا هو الحي القيوم۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے، اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث بھی گزر چکی ہے، اور ان دونوں پر کلام بھی گزر چکا ہے، جو کتاب العلم میں، اچھے طریقے سے سوال کرنے سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13806]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے، اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث بھی گزر چکی ہے، اور ان دونوں پر کلام بھی گزر چکا ہے، جو کتاب العلم میں، اچھے طریقے سے سوال کرنے سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13806]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5507، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21036، وأخرجه مسند البزار برقم: 4034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13806 in Urdu