🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَضِرِ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13815
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ اللَّيَالِي أَحْمِلُ لَهُ الطَّهُورَ، إِذْ سَمِعَ مُنَادِيًا فَقَالَ:" يَا أَنَسُ صَهٍ". فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى مَا يُنَجِّينِي مِمَّا خَوَّفْتَنِي مِنْهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ قَالَ أُخْتَهَا". فَكَأَنَّ الرَّجُلَ لُقِّنَ مَا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَارْزُقْنِي شَوْقَ الصَّادِقِينَ إِلَى مَا شَوَّقْتَهُمْ إِلَيْهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، ضَعِ الطَّهُورَ وَائْتِ هَذَا الْمُنَادِي، فَقُلْ لَهُ أَنْ يَدْعُوَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِينَهُ عَلَى مَا ابْتَعَثَهُ بِهِ، وَادْعُ لِأُمَّتِهِ أَنْ يَأْخُذُوا مَا أَتَاهُمْ بِهِ نَبِيُّهُمْ بِالْحَقِّ". فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: ادْعُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِينَهُ اللَّهُ عَلَى مَا ابْتَعَثَهُ بِهِ، وَادْعُ لِأُمَّتِهِ أَنْ يَأْخُذُوا مَا أَتَاهُمْ بِهِ نَبِيُّهُمْ بِالْحَقِّ. فَقَالَ: وَمَنْ أَرْسَلَكَ؟ فَكَرِهْتُ أَنْ أُعْلِمَهُ وَلَمْ أَسْتَأْذِنْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: وَمَا عَلَيْكَ رَحِمَكَ اللَّهُ بِمَا سَأَلْتُكَ؟ فَقَالَ: أَوَّلًا تُخْبِرُنِي مَنْ أَرْسَلَكَ؟ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَ، فَقَالَ:" قُلْ لَهُ: أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". فَقَالَ لِي: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللَّهِ، وَمَرْحَبًا بِرَسُولِهِ، أَنَا أَحَقُّ أَنْ آتِيَهُ، أَقْرِئْ رَسُولَ اللَّهِ السَّلَامَ وَقُلْ لَهُ: الْخَضِرُ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ فَضَّلَكَ عَلَى النَّبِيِّينَ كَمَا فَضَّلَ شَهْرَ رَمَضَانَ عَلَى سَائِرِ الشُّهُورِ، وَفَضَّلَ أُمَّتَكَ عَلَى الْأُمَمِ كَمَا فَضَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى سَائِرِ الْأَيَّامِ. فَلَمَّا وَلَّيْتُ عَنْهُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمَرْحُومَةِ الْمُرْشَدَةِ الْمُتَابِ عَلَيْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَضَّاحُ بْنُ عَبَّادٍ الْكُوفِيُّ، تَكَلَّمَ فِيهِ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْمُنَادِي، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ بِشْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بِشْرٍ الْعَمِّيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے طہارت کا پانی اٹھایا ہوا تھا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی پکارنے والے کو سنا، تو فرمایا: اے انس! خاموش ہو جاؤ، اس شخص نے دعا کی: اے اللہ! اس چیز پر میری مدد فرما، جو مجھے اس سے نجات دلا دے، جس سے تو نے مجھے ڈرایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کاش وہ اس کے ساتھ والی دعا بھی مانگ لیتا، تو گویا اس شخص کو وہی بات سکھا دی گئی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے، اس نے کہا: اور مجھے سچے لوگوں کا وہ شوق عطا فرما، جس چیز کا تو نے انہیں شوق دلایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انس! طہارت کا پانی رکھو اور اس منادی کے پاس جاؤ، اور اس سے کہو: وہ اللہ کے رسول کے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جس کام کے لئے انہیں مبعوث کیا ہے، اس حوالے سے ان کی مدد کرے اور تم ان کی امت کے لئے بھی دعا کرو کہ وہ امت اس چیز کو حاصل کر لے، جو حق اُن کے نبی لے کر ان کے پاس آئے ہیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ان صاحب کے پاس آیا، میں نے کہا: آپ اللہ کے رسول کے لئے یہ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جس چیز کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس حوالے سے اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے، اور آپ ان کی امت کے لئے بھی دعا کریں کہ اس امت کے نبی، جو حق لے کر ان کے پاس آئے ہیں، وہ امت اسے قبول کر لے، ان صاحب نے دریافت کیا: تمہیں کس نے بھیجا ہے؟ تو مجھے یہ اچھا نہیں لگے گا کہ میں اُس کو اس بارے میں بتاؤں، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں اجازت نہیں لی تھی، میں نے کہا: تمہیں کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے! جو میں نے تمہیں کہا: ہے، تم وہ کرو، اس نے کہا: تم مجھے نہیں بتاؤ گے کہ تمہیں کس نے بھیجا ہے؟ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات کے بارے میں آپ کو بتایا، تو آپ نے فرمایا: تم اس سے کہہ دو! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد ہوں، تو اس نے مجھ سے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید اور اُن کے قاصد کو خوش آمدید، میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ میں اُن کے پاس جاؤں اور ان کی خدمت میں میں سلام پیش کروں، بہرحال تم ان سے یہ کہہ دینا کہ سیدنا خضر علیہ السلام آپ کو سلام کہہ رہے تھے، اور وہ آپ کو یہ کہہ رہے تھے: کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیگر تمام انبیاء کرام پر وہ فضیلت عطا کی ہے، جو اس نے رمضان کے مہینے کو دیگر مہینوں پر عطا کی ہے، اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو دیگر امتوں پر وہ فضیلت عطا کی ہے، جو اس نے جمعہ کے دن کو دیگر تمام دنوں پر فضیلت عطا کی ہے۔“ جب میں اُن صاحب کے پاس سے واپس مڑا، تو میں نے ان صاحب کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے اللہ! مجھے اس امت میں شامل کر لے، جس پر رحم کیا گیا، جس کی رہنمائی کی گئی اور جس کی توبہ قبول کی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وضاح بن عباد کوفی ہے، جس کے بارے میں ابوالحسین بن منادی نے کلام کیا ہے، اور امام طبرانی کا استاد بشر بن علی بن بشرعمی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13815]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3095»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13815 in Urdu