الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَاطِلِ .
نبی اکرم ﷺ کا باطل سے محفوظ ہونا
حدیث نمبر: 13861
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: حَدَّثَنِي جَارٌ لِخَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِخَدِيجَةَ:" أَيْ خَدِيجَةُ، وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ اللَّاتَ أَبَدًا، وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ الْعُزَّى أَبَدًا". قَالَ: تَقُولُ خَدِيجَةُ: خَلِّ الْعُزَّى. قَالَ: وَكَانَ صَنَمُهُمِ الَّذِي يَعْبُدُونَ ثُمَّ يَضْطَجِعُونَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: مجھے سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے پڑوسی نے یہ بات بتائی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے خدیجہ! اللہ کی قسم! میں ”لات“ کی کبھی عبادت نہیں کروں گا، اللہ کی قسم! میں عزیٰ کی کبھی عبادت نہیں کروں گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ عزیٰ کو چھوڑ دیں، راوی بیان کرتے ہیں: یہ ان لوگوں کے بت تھے، جن کی وہ عبادت کرتے تھے اور پھر لیٹ جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13861]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13861]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (222/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13861 in Urdu