الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَاطِلِ .
نبی اکرم ﷺ کا باطل سے محفوظ ہونا
حدیث نمبر: 13865
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ أَتَيْتَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ شَيْئًا حَرَامًا؟ قَالَ:" لَا، وَقَدْ كُنْتُ مِنْهُ عَلَى مِيعَادَيْنِ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَغَلَبَتْنِي عَيْنِي، وَأَمَّا الْآخَرُ فَحَالَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ سَائِرُ قَوْمِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ: عَنْ عَمَّارٍ أَنَّهُمْ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ أَتَيْتَ مِنَ النِّسَاءِ حَرَامًا؟.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ نے زمانہ جاہلیت میں کبھی کسی حرام فعل کا ارتکاب کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! میں اس حوالے سے دو مرتبہ اس نوعیت کی صورت حال سے دوچار ہوا، ایک مرتبہ میری آنکھ لگ گئی، اور دوسری مرتبہ میرے اور اس ارادے کے درمیان میری قوم رکاوٹ بن گئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں، انہوں نے ”اوسط“ میں یہ بات نقل کی ہے: یہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ نے خواتین کے حوالے سے بھی حرام کام کا ارتکاب کیا؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13865]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (921)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7611، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 884»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13865 in Urdu