🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13883
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ وَقْشٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ بَدْرٍ - قَالَ: كَانَ لَنَا جَارٌ مِنَ الْيَهُودِ فِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، [ قَالَ فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَوْمًا قَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَسِيرٍ، فَوَقَفَ عَلَى مَجْلِسِ عَبْدِ الْأَشْهَلِ ] .
قَالَ سَلَمَةُ: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ أَحْدَثُ مَنْ فِيهِ سِنًّا، عَلَيَّ بُرْدَةٌ مُضْطَجِعٌ فِيهَا بِفِنَاءِ أَهْلِي، فَذَكَرَ الْبَعْثَ وَالْقِيَامَةَ وَالْحِسَابَ وَالْمِيزَانَ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ، فَقَالَ ذَلِكَ لِقَوْمٍ أَهْلِ أَوْثَانِ شِرْكٍ لَا يَرَوْنَ أَنَّ بَعْثًا كَائِنًا بَعْدَ الْمَوْتِ، فَقَالُوا لَهُ: وَيْحَكَ يَا فُلَانُ، تَرَى هَذَا كَائِنًا أَنَّ النَّاسَ يُبْعَثُونَ بَعْدَ مَوْتِهِمْ إِلَى دَارٍ فِيهَا جَنَّةٌ وَنَارٌ يُجْزَوْنَ فِيهَا بِأَعْمَالِهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ، وُدَّ أَنَّ لَهُ بِحَظِّهِ مِنْ تِلْكَ النَّارِ أَعْظَمَ تَنُّورٍ فِي الدَّارِ يَحْمُونَهُ ثُمَّ يُدْخِلُونَهُ إِيَّاهُ فَيُطَيِّنُونَهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ يَنْجُو مِنْ تِلْكَ النَّارِ غَدًا، قَالَ: وَيْحَكَ وَمَا آيَةُ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَبِيٌّ يُبْعَثُ مِنْ نَحْوِ هَذِهِ الْبِلَادِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ مَكَّةَ وَالْيَمَنِ، قَالُوا: وَمَتَى نَرَاهُ؟ فَنَظَرَ إِلَيَّ وَأَنَا مِنْ أَحْدَثِهِمْ سِنًّا، فَقَالَ: إِنْ يَسْتَنْفِدْ هَذَا الْغُلَامُ عُمْرَهُ يُدْرِكْهُ، قَالَ سَلَمَةُ: فَوَاللَّهِ مَا ذَهَبَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ حَتَّى بَعَثَ اللَّهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ حَيٌّ بَيْنَ أَظْهُرِنَا، فَآمَنَّا بِهِ وَكَفَرَ بِهِ بَغْيًا وَحَسَدًا، فَقُلْنَا لَهُ: وَيْلَكَ يَا فُلَانُ، أَلَيْسَ قُلْتَ لَنَا فِيهِ مَا قُلْتَ؟ قَالَ: بَلَى وَلَيْسَ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ، جو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف رکھتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: بنو عبداشہل میں ہمارا ایک یہودی پڑوسی تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایک مرتبہ وہ نکل کر ہمارے پاس آیا اور عبداشہل کے لوگوں کی محفل کے پاس آ کر ٹھہر گیا، سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ان دنوں ان سب میں سب سے زیادہ کمسن تھا، میرے جسم پر ایک چادر تھی، جسے لپیٹ کر میں اپنے گھر کے صحن میں لیٹا ہوا تھا، اس یہودی نے دوبارہ زندہ کیسے جانے، قیامت، حساب، میزان، جنت اور جہنم کا ذکر کیا، تو بت پرستوں اور مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے، جو اس بات کے قائل نہیں تھے کہ مرنے کے بعد دوبارہ بھی زندہ کیا جا سکتا ہے، تو انہوں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، اے فلاں شخص! تم یہ سمجھتے ہو کہ ایسا ہو گا؟ اور لوگوں کو ان کے مرنے کے بعد ایک گھر میں منتقل کیا جائے، جس میں جنت ہو گی، یا جہنم ہو گی، اور لوگوں کو اس وقت ان کے اعمال کے حساب سے بدلہ دیا جائے گا؟ اس یہودی نے کہا: جی ہاں! جس ذات کے نام کا حلف اٹھایا جاتا ہے، اس وقت آدمی یہ خواہش کرے گا کہ جہنم کی آگ کے بدلے میں اُسے وہ سب سے بڑا تنور دے دیا جائے، جسے وہ لوگ سلگایا کرتے تھے، پھر وہ لوگ اس میں داخل ہو جائیں، اور جب وہ اس میں داخل ہو جائیں، تو اُسی (تنور) میں رچ بس جائیں، لیکن اس آگ سے نجات پا لیں، راوی کہتے ہیں: کسی شخص نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو! اس کی نشانی کیا ہے؟ تو اس نے جواب دیا: ایک نبی ہیں، جو ان علاقوں میں مبعوث ہوں گے، اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے مکہ اور یمن کی طرف اشارہ کیا، لوگوں نے کہا: تمہارا کیا خیال ہے؟ وہ کب ظاہر ہوں گے؟ اس نے میری طرف دیکھا، میں اُن لوگوں میں سب سے زیادہ کمسن تھا، اس نے کہا: اگر یہ لڑکا اپنی طبعی عمر تک زندہ رہا، تو یہ اُن کا زمانہ پا لے گا۔ سیدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ ہو کہتے ہیں: اللہ کی قسم! رات اور دن گزرتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو مبعوث کر دیا اور اب وہ ہمارے درمیان زندہ (موجود) تھے، ہم آپ پر ایمان لائے اور اس یہودی نے سرکشی اور حسد کی وجہ سے آپ کا انکار کیا، ہم نے اس سے کہا: اے فلاں! تمہارا ستیاناس ہو، کیا تم نے ہمیں اس بارے میں ایک بات نہیں کی تھی؟ اس نے کہا: جی ہاں! لیکن وہ یہ نہیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6327) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (467/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13883 in Urdu