🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13889
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ الْمُطْعِمِ قَالَ: كُنْتُ أَكْرَهُ أَذَى قُرَيْشٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا ظَنَنْتُ أَنَّهُمْ سَيَقْتُلُوهُ خَرَجْتُ حَتَّى لَحِقْتُ بِدَيْرٍ مِنَ الدِّيَارَاتِ، فَذَهَبَ أَهْلُ الدَّيْرِ إِلَى رَأْسِهِمْ فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ: أَقِيمُوا لَهُ حَقَّهُ الَّذِي يَنْبَغِي لَهُ ثَلَاثًا فَلَمَّا رَأَوْهُ لَمْ يَذْهَبْ فَانْطَلَقُوا إِلَى صَاحِبِهِمْ فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ: قُولُوا لَهُ: قَدْ أَقَمْنَا لَكَ بِحَقِّكَ الَّذِي يَنْبَغِي لَكَ، فَإِنْ كُنْتَ وَصِبًا فَقَدْ ذَهَبَ وَصَبُكَ، وَإِنْ كُنْتَ وَاصِلًا فَقَدْ أَنَى لَكَ أَنْ تَذْهَبَ إِلَى مَنْ تَصِلُ، وَإِنْ كُنْتَ تَاجِرًا فَقَدْ أَنَى لَكَ أَنْ تَخْرُجَ إِلَى تِجَارَتِكَ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ وَاصِلًا وَلَا تَاجِرًا وَمَا أَنَا بِنَصِبٍ، فَذَهَبُوا إِلَيْهِ فَأَخْبَرُوهُ فَقَالَ: إِنَّ لَهُ لَشَأْنًا فَاسْأَلُوهُ مَا شَأْنُهُ، قَالَ: فَأَتَوْهُ فَسَأَلُوهُ فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، إِلَّا أَنَّ فِي قَرْيَةِ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ عَمِّي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ، فَآذَاهُ قَوْمُهُ [ وَتَخَوَّفْتُ أَنْ يَقْتُلُوهُ ] فَخَرَجْتُ لِئَلَّا أَشْهَدَ ذَلِكَ، فَذَهَبُوا إِلَى صَاحِبِهِمْ فَأَخْبَرُوهُ قَوْلِي، قَالَ: هَلُمُّوا، فَأَتَيْتُهُ فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ قِصَصِي، قَالَ: تَخَافُ أَنْ يَقْتُلُوهُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَتَعْرِفُ شِبْهَهُ لَوْ تَرَاهُ مُصَوَّرًا؟ قُلْتُ: عَهْدِي بِهِ مُنْذُ قَرِيبٍ، فَأَرَاهُ صُوَرًا مُغَطَّاةً يَكْشِفُ صُورَةً صُورَةً، ثُمَّ يَقُولُ: أَتَعْرِفُ؟ فَأَقُولُ: لَا، حَتَّى كَشَفَ صُورَةً مُغَطَّاةً، فَقُلْتُ: مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَشْبَهَ بِشَيْءٍ مِنْ هَذِهِ الصُّورَةِ بِهِ كَأَنَّهُ طَوَّلَهُ وَجَسَّمَهُ وَبَعُدَ مَا بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ، قَالَ: فَتَخَافُ أَنْ يَقْتُلُوهُ؟ قُلْتُ: أَظُنُّهُمْ قَدْ فَرَغُوا مِنْهُ، قَالَ: وَاللَّهِ لَا يَقْتُلُوهُ وَلَيَقْتُلَنَّ مَنْ يُرِيدُ قَتْلَهُ، وَإِنَّهُ لَنَبِيٌّ وَلِيُظْهِرَنَّهُ اللَّهُ، وَلَكِنْ قَدْ وَجَبَ حَقُّكَ عَلَيْنَا، فَامْكُثْ مَا بَدَا لَكَ وَادْعُ بِمَا شِئْتَ، قَالَ: فَمَكَثْتُ [ حِينًا ] عِنْدَهُمْ، ثُمَّ قُلْتُ: لَوْ أُطِعْهُمْ، فَقَدِمْتُ مَكَّةَ فَوَجَدْتُهُمْ قَدْ أَخْرَجُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ قَامَتْ آلُ قُرَيْشٍ فَقَالُوا: قَدْ تَبَيَّنَ لَنَا أَمْرُكَ فَعَرَفْنَا شَأْنَكَ، فَهَلُمَّ أَمْوَالَ الصَّبِيَّةِ الَّتِي عِنْدَكَ الَّتِي اسْتَوْدَعَكَهَا أَبُوكَ، فَقُلْتُ: مَا كُنْتُ لِأَفْعَلَ هَذَا حَتَّى تُفَرِّقُوا بَيْنَ رَأْسِي وَجَسَدِي، وَلَكِنْ دَعُونِي أَذْهَبُ فَأَدْفَعُهَا إِلَيْهِمْ. فَقَالُوا: إِنَّ عَلَيْكَ عَهْدَ اللَّهِ وَمِيثَاقَهُ أَنْ لَا تَأْكُلَ مِنْ طَعَامِهِ، قَالَ: فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ وَقَدْ بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَبَرُ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ لِي فِيمَا يَقُولُ:" إِنِّي لَأَرَاكَ جَائِعًا، هَلُمُّوا طَعَامًا"، قُلْتُ: إِنِّي لَا آكُلُ حَتَّى أُخْبِرَكَ، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ آكُلَ أَكَلْتُ. قَالَ: فَحَدَّثْتُهُ بِمَا أَخَذُوا عَلَيَّ، قَالَ:" فَأَوْفِ بِعَهْدِ اللَّهِ وَمِيثَاقِهِ أَنْ لَا تَأْكُلَ مِنْ طَعَامِنَا وَلَا تَشْرَبَ مِنْ شَرَابِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ فِي الْإِمَامِ: إِنَّهُ وُثِّقَ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس بات کو ناپسند کرتا تھا کہ قریش، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچایا کرتے تھے، جب مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ عنقریب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیں گے، تو میں نکلا اور ایک عبادت خانے میں چلا گیا، اس عبادت خانے کے لوگ اپنے بڑے کے پاس گئے اور اسے اس بارے میں بتایا، تو اس نے کہا: اس کے لئے اس کے حق کا بندوست کرو، جو تین دن تک ہو، جب تین دن گزر گئے اور انہوں نے سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نہیں گئے، تو وہ اپنے بڑے کے پاس گئے اور اسے اس بارے میں بتایا، تو اس نے کہا: تم اُس سے کہو کہ ہم نے تمہارا جو مناسب حق بنتا تھا، اس کا بندوبست کر دیا تھا، اگر تم پریشانی کا شکار تھے، تو تمہاری پریشانی ختم ہو گئی ہے، اگر تم نے کہیں پہنچنا تھا، تو کیا وجہ ہے؟ تم اپنی منزل کی طرف کیوں نہیں جاتے؟ اگر تم تجارت کرنے والے فرد ہو، تو تم اپنی تجارت کی طرف کب جاؤ گے؟ تو سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: نہ تو میں کہیں جانا چاہ رہا تھا، نہ ہی میں تاجر ہوں، اور نہ ہی میں پریشانی کا شکار ہوں، وہ لوگ اپنے بڑے کے پاس گئے اور اسے اس بارے میں بتایا، تو اس نے کہا: اس کا کوئی اہم معاملہ ہو گا، تم لوگ اس سے پوچھو کہ اس کا معاملہ کیا ہے؟ وہ لوگ سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے ان سے دریافت کیا، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آباد کی ہوئی بستی ہیں میرا ایک چچازاد ہے، اس کا یہ کہنا ہے کہ وہ نبی ہے، اس کی قوم کے لوگ اسے اذیت پہنچا رہے ہیں، مجھے اندیشہ ہوا کہ وہ لوگ اسے قتل کر دیں گے، تو میں وہاں سے نکل آیا، تاکہ میں اس موقع پر موجود نہ ہوؤں، تو وہ لوگ اپنے بڑے کے پاس گئے اور اسے میرے بیان کے بارے میں بتایا، تو اس نے کہا: اس کو میرے پاس لے کر آؤ، میں اس کے پاس گیا، میں نے اسے پورا واقعہ سنایا، تو اس نے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ اندیشہ ہے کہ وہ لوگ اسے قتل کر دیں گے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے کہا: اگر تم ان کی تصویر دیکھ لو؟ تو کیا تم ان کی شباہت کو پہچان لو گے؟ میں نے کہا: میں کچھ عرصہ پہلے اُن سے ملا تھا، پھر اُس نے سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کو کچھ تصویریں دکھائیں، جو ڈھانپی ہوئی تھیں، وہ ایک ایک تصویر کے آگے سے پردہ ہٹاتا گیا، پھر دریافت کرتا گیا: کیا تم اسے جانتے ہو؟ میں جواب دیتا تھا: جی نہیں! یہاں تک کہ اس نے ایک ڈھانپی ہوئی تصویر کے آگے سے پردہ ہٹایا، تو میں نے کہا: میں نے کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی، جو اس نبی کے ساتھ، اس تصویر سے زیادہ مشابہت رکھتی ہو، ان کی لمبائی، ان کی جسامت، کندھوں کی چوڑائی بالکل ویسی ہی ہے، اس نے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ اندیشہ ہے کہ وہ لوگ انہیں شہید کریں گے؟ میں نے کہا: ان لوگوں کے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ وہ اس حوالے سے فارغ ہو چکے ہوں گے، اس نے کہا: اللہ کی قسم! وہ لوگ اُس نبی کو شہید نہیں کر سکیں گے، البتہ جو اُن کو قتل کرنا چاہے گا، وہ ضرور قتل ہو گا، کیونکہ وہ نبی ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں ضرور غالب کرے گا، لیکن اب تمہارا حق ہم پر واجب ہو چکا ہے، تمہیں جتنا عرصہ مناسب لگتا ہے، یہاں ٹھہرے رہو اور جو چاہو طلب کر لو۔ سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اُن کے ہاں ایک عرصے تک ٹھہرا رہا، پھر میں نے کہا: اب میں واپس چلتا ہوں، میں مکہ آیا وہاں میں نے لوگوں کو پایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ منورہ کی طرف نکلنے پر مجبور کر دیا تھا، جب میں آیا تو قریش اُٹھ کر میرے پاس آئے، انہوں نے کہا: تمہارا معاملہ ہمارے سامنے واضح ہو گیا ہے، ہم نے تمہاری صورت حال کو جان لیا ہے، تو تم بچوں کے وہ اموال ہمیں دے دو، جو تمہارے پاس موجود ہیں، جو تمہارے والد نے تمہارے پاس رکھوائے تھے، میں نے کہا: میں ایسا نہیں کروں گا، خواہ تم میرے سر اور جسم کو الگ کر دو، البتہ تم لوگ مجھے موقع دو، میں جاتا ہوں اور ان لوگوں کے اموال ان کے حوالے کر دیتا ہوں، تو مشرکین نے کہا: تم پر اللہ کے نام کا عہد اور میثاق لازم ہے کہ تم نے اُن کے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) کھانے میں سے کچھ نہیں کھانا، سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع مل چکی تھی، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے باتیں کیں، اُن میں یہ بات بھی ارشاد فرمائی کہ میرے خیال میں تم بھوکے ہو (آپ نے لوگوں سے فرمایا:) تم لوگ کھانا لے کر آؤ! میں نے کہا: میں کھانا نہیں کھاؤں گا، جب تک آپ کو بتاتا نہیں ہوں، پھر آپ جو مناسب سمجھیں، آپ کہیں گے تو میں کھا لوں گا، پھر سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ نے وہ بات بتائی، جو اُن لوگوں نے ان سے عہد لیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کے نام کے عہد اور میثاق کو پورا کرو، اور ہمارے کھانے میں سے نہ کھاؤ، اور ہمارے مشروب میں سے نہ پیو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن قیق العید نے کتاب ”الامام“ میں یہ بات بیان کی ہے: اس کی توثیق کی گئی ہے، اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13889]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1609)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث


Majma al-Zawa'id Hadith 13889 in Urdu