🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13891
وَعَنْ أَبِي صَخْرٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ قَالَ: جَلَبْتُ حَلُوبَةً إِلَى الْمَدِينَةِ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْ بَيْعَتِي قُلْتُ: لَأَلْقَيْنَ هَذَا الرَّجُلَ فَلَأَسْمَعَنَّ مِنْهُ، قَالَ: فَتَلَقَّانِي بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ يَمْشُونَ، فَتَبِعْتُهُمْ فِي أَقْفَائِهِمْ حَتَّى أَتَوْا عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ نَاشِرٍ التَّوْرَاةَ يَقْرَأُهَا، يُعَزِّي بِهَا نَفْسَهُ، عَلَى ابْنٍ لَهُ كَأَحْسَنِ الْفِتْيَانِ فِي الْمَوْتِ [ وَأَجْمَلَهُ ] ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْشُدُكَ بِالَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ، هَلْ تَجِدُنِي فِي كِتَابِكَ [ ذَا ] صِفَتِي وَمُخْرَجِي؟!"، فَقَالَ بِرَأْسِهِ هَكَذَا، أَيْ: لَا، فَقَالَ ابْنُهُ: إِنِّي وَالَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ إِنَّا لَنَجِدُ فِي كِتَابِنَا صِفَتَكَ وَمُخْرَجَكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" أَقِيمُوا الْيَهُودِيَّ عَنْ أَخِيكُمْ"، ثُمَّ وَلِيَ كَفَنَهُ وَحَنْطَهُ وَالصَّلَاةَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو صَخْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوصخر عقیلی بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے مجھے بتایا کہ میں دودھ دوہ کر مدینہ منورہ لے کر گیا، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی بات ہے، جب میں اس کو فروخت کر کے فارغ ہوا، تو میں نے سوچا مجھے اُن صاحب سے ملنا چاہیے اور مجھے اُن کی بات سننی چاہیے تو میرا سامنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا، آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان چلتے ہوئے جا رہے تھے، میں ان حضرات کے پیچھے چل پڑا، یہ حضرات یہودیوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پاس آئے، جس نے تورات کو کھولا ہوا تھا اور اسے پڑھ رہا تھا اور وہ اپنے لڑکے کے سرہانے اُسے پڑھ رہا تھا، جو (لڑکا) مرنے کے قریب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اُس اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، جس نے تورات کو نازل کیا ہے، کیا تم اپنی کتاب میں میرا حلیہ اور میری بعثت کے بارے میں چیز پاتے ہو؟ تو اس نے اپنے سر کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا: کہ جی نہیں! تو اس کے بیٹے نے (جو قریب المرگ تھا) یہ کہا: اس ذات کی قسم! جس نے تورات کو نازل کیا ہے، ہم اپنی کتابوں میں آپ کا حلیہ اور آپ کی بعثت کے بارے میں ذکر پاتے ہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ اللہ کے رسول ہیں (پھر اُس لڑکے کا انتقال ہو گیا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کو یہودیوں سے لے لو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے کفن دفن کا انتظام کیا، اسے خوشبو لگائی اور اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ابوصخر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13891]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (411/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22981»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13891 in Urdu