🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابُ التَّوْقِيتِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
موزوں پر مسح کے بارے میں مدت کا تعین کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1392
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَيَّ فَذَهَبْتُ، فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ لَيْسَ لَهَا يَدَانِ، فَأَلْقَاهَا عَلَى عَاتِقِهِ فَقَالَ:" صُبَّ عَلَيَّ" فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَكَانَتْ سُنَّةً لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ - وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ - وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفُوهُ، إِلَّا ابْنَ عُدَيٍّ فَقَالَ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا جَاوَزَ الْحَدَّ إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ فَإِنَّهُ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَيُقْبَلُ إِذَا رَوَى عَنْهُ ثِقَةٌ، وَهَذَا رَوَى عَنْهُ مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، فَهُوَ مَقْبُولٌ عَلَى مَا قَالَهُ ابْنُ عَدِيٍّ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، آپ نے میری طرف اشارہ کیا، تو میں آگے ہوا، میں پانی لے کر آپ کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شامی جبہ پہنا ہوا تھا، جس کے بازو نہیں تھے، آپ نے اسے اپنے کندھے پر ڈال لیا اور ارشاد فرمایا: مجھ پر پانی ڈالو، میں نے آپ پر پانی انڈیلا، تو آپ نے وضو کرتے ہوئے، موزوں پر مسح کیا، مسافر کے لیے سنت تین دن اور تین راتیں ہے، جبکہ مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اودی ہے محدثین نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، صرف ابن عدی کا معاملہ مختلف ہے، وہ یہ کہتے ہیں: جب کوئی ثقہ شخص اس سے روایت نقل کرے، تو میں نے اس کی کوئی ایسی منکر حدیث نہیں دیکھی جو حد سے تجاوز کر گئی ہو، اگرچہ یہ حدیث میں قوی نہیں ہے، لیکن اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اور جب کسی ثقہ شخص نے اس سے روایت نقل کی ہو، تو اسے قبول کیا جائے گا۔ مکی بن ابراہیم نے اس سے روایت نقل کی ہے، اور وہ ”صحیح“ کے رجال میں سے ایک ہیں، تو ابن عدی کے قول کے مطابق یہ راوی مقبول شمار ہو گا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17725، وأخرجه موطأ مالك برقم: 73، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8519، 9106»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد مقبول


Majma al-Zawa'id Hadith 1392 in Urdu