الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13936
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ يَأْتِيكَ؟ قَالَ:" يَأْتِينِي صَلْصَلَةً كَصَلْصَلَةِ الْجَرَسِ، وَيَأْتِي أَحْيَانًا فِي صُورَةِ رَجُلٍ فَيُكَلِّمُنِي كَلَامًا، وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيَّ، فَيَفْصِمُ عَنِّي وَقَدْ وَعَيْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: آپ کے پاس (وحی) کیسے آتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کبھی میرے پاس وحی اس طرح آتی ہے، جیسے گھنٹی کی آواز ہوتی ہے، کبھی فرشتہ میرے پاس انسان کی شکل میں آ جاتا ہے، اور میرے ساتھ بات چیت کرتا ہے، اور یہ صورت میرے نزدیک زیادہ آسان ہوتی ہے، جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے، تو میں بات کو محفوظ کر چکا ہوتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13936]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13936]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3343)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25666، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3345»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13936 in Urdu