🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13938
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءٌ شَدِيدَةٌ وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَانِ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ بِقِطْعَةِ الْعُسُبِ أَوْ كِسَرِهِ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ، فَمَا أَفْرُغُ حَتَّى تَكَادَ رِجْلِي تَنْكَسِرُ مِنْ ثِقَلِ الْقُرْآنِ، حَتَّى أَقُولَ: لَا أَمْشِي عَلَى رِجْلِي أَبَدًا، فَإِذَا فَرَغْتُ قَالَ:" اقْرَأْهُ"، فَأَقْرَأُهُ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ، ثُمَّ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وحی کی کتابت کیا کرتا تھا، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ پر شدید کپکپی طاری ہو جاتی تھی اور بہت زیادہ پسینہ آتا تھا، جو موتیوں کی مانند ہوتا تھا، پھر جب آپ کی یہ کیفیت ختم ہو جاتی تھی، تو میں کوئی لکڑی یا ٹکڑا لے کر اُس پر وہ وحی تحریر کرتا تھا، اور آپ وہ املاء کرواتے تھے، ایک مرتبہ ایسی ہی کیفیت کے دوران (آپ کا زانوں میری ٹانگ پر تھا) تو قریب تھا کہ قرآن کے بوجھ کی وجہ سے میری ٹانگ ٹوٹ جائے، یہاں تک کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ میں اس ٹانگ پر کبھی نہیں چل سکوں گا، جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پڑھو! میں نے اُسے پڑھا، اُس دوران جو غلطی ہوتی تھی، آپ اُسے ٹھیک کروا دیتے تھے، پھر میں اسے لے کر لوگوں کے پاس چلا جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13938]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4889 و 4787)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13938 in Urdu