الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
حدیث نمبر: 13950
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِيٍّ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ عَلَى عَدُوِّي، وَبُعِثْتُ إِلَى كُلِّ أَحْمَرَ وَأَسْوَدَ، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ، وَهِيَ نَائِلَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا"، وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا"، قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّيَمُّمِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے پانچ چیزیں دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئی ہیں، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور جائے نماز قرار دیا گیا، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کے لئے حلال نہیں ہوا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میرے دشمن کے خلاف میری مدد کی گئی، اور مجھے ہر سفید فام اور سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور یہ میری اُمت کے ہر اس فرد کو نصیب ہو گی، جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کچھ احادیث تیمم سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں، جو اس نوعیت کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13950]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کچھ احادیث تیمم سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں، جو اس نوعیت کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13950]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (161/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20924، وأخرجه مسند البزار برقم: 4077»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13950 in Urdu