الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
حدیث نمبر: 13953
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً الْأَحْمَرَ وَالْأَسْوَدَ، وَإِنَّمَا كَانَ كُلُّ نَبِيٍّ يُبْعَثُ إِلَى قَرْيَتِهِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، يُرْعَبُ مِنِّي عَدُوِّي مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُعْطِيتُ الْمَغْنَمَ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ كُهَيْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ہیں، مجھے تمام لوگوں، ہر سفید فام اور سیاہ فام کی طرف مبعوث کیا گیا، جبکہ دوسرے ہر نبی کو اس کی مخصوص بستی کی طرف مبعوث کیا گیا، اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، ایک ماہ کے فاصلے سے میرا دشمن مجھ سے مرعوب ہو جاتا ہے، اور مجھے مال غنیمت عطا کیا گیا، اور میرے لئے زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور وہ میں نے اپنی امت کے لئے مؤخر کر دی (یا سنبھال کے رکھ لی)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی کہیلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13953]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی کہیلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1322)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13522»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13953 in Urdu