الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَصَائِصِ .
(نبی اکرم ﷺ کے) خصائص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13980
وَفِي رِوَايَةٍ:" أُمِرْتُ بِرَكْعَتَيِ الضُّحَى وَالْوِتْرِ وَلَمْ تُكْتَبْ"، رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادٍ:" ثَلَاثٌ هُنَّ فَرَائِضُ"، أَبُو خَبَّابٍ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا عِنْدَ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَفِي بَقِيَّةِ أَسَانِيدِهَا جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مجھے چاشت کی دو رکعات ادا کرنے کا، اور وتر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور تم پر یہ لازم قرار نہیں دیے گئے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، اور امام بزار نے اس کی مانند روایات اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہیں، اور ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تین چیزیں ہیں، جو مجھ پر فرض ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ ان کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے، اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، جو امام أحمد کے نقل کردہ ہیں، وہ صحیح کے رجال ہیں اور ان کی بقیہ اسانید میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2065)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13980 in Urdu