الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 14013
وَعَنْ سَلْمَى امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوْقَ بَيْتِهِ جَالِسًا فَقَالَ:" يَا سَلْمَى ائْتِينِي بِغُسْلٍ". فَجِئْتُهُ بِإِنَاءٍ فِيهِ سِدْرٌ، فَصَفَّيْتُهُ لَهُ، ثُمَّ جَثَا عَلَى مِرْفَقَةٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، وَأَنَا أَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ فَغَسَلَهَا، وَإِنِّي أَنْظُرُ إِلَى كُلِّ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ مِنْ رَأْسِهِ فِي الْإِنَاءِ كَأَنَّهُ الدُّرُّ يَلْمَعُ، ثُمَّ جِئْتُهُ بِمَاءٍ فَغَسَلَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غَسْلِهِ قَالَ:" يَا سَلْمَى أَهْرِيقِي مَا فِي الْإِنَاءِ فِي مَوْضِعٍ لَا يَتَخَطَّاهُ أَحَدٌ". فَأَخَذْتُ الْإِنَاءَ فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِي عَلَى الْأَرْضِ فَقَالَ لِي:" مَاذَا صَنَعْتِ بِمَا فِي الْإِنَاءِ؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَسَدْتُ الْأَرْضَ عَلَيْهِ فَشَرِبْتُ بَعْضَهُ، ثُمَّ أَهْرَقْتُ الْبَاقِي عَلَى الْأَرْضِ فَقَالَ:" اذْهَبِي حَرَّمَ اللَّهُ بَدَنَكِ عَلَى النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے اوپر والے حصے میں تشریف فرما تھے، آپ نے فرمایا: اے سلمیٰ! میرے پاس پانی لے کر آؤ، میں آپ کے پاس ایک برتن لے کر آئی، جس میں بیری کے پتے موجود تھے، وہ میں نے آپ کے لئے صاف کیے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بچھونے پر گھٹنے کے بل بیٹھ گئے، جس کے اندر پتے بھرے ہوئے تھے، میں آپ کے اوپر پانی انڈیلنے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر دھویا، تو میں آپ کے سر سے ایک ایک قطرے کو برتن میں گرتے ہوئے دیکھ رہی تھی، یوں لگتا تھا، جیسے وہ موتی ہے، جو چمک رہا ہے، پھر وہ پانی لے کے آئیں اور آپ نے سر کو دھویا، جب آپ سر کو دھو کر فارغ ہوئے، تو آپ نے فرمایا: ”اے سلمیٰ اس برتن میں موجود پانی کو ایسی جگہ بہا دو، جہاں اس پر کوئی پاؤں نہ دے سکے۔“ سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے وہ برتن لیا، میں نے اس پانی میں سے کچھ پی لیا اور باقی زمین پر بہا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: برتن میں جو (پانی) موجود تھا، تم نے اس کے ساتھ کیا کیا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے حوالے سے مجھے زمین سے حسد محسوس ہوا، تو میں نے اُس کا کچھ حصہ پی لیا اور باقی زمین پر بہا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ! اللہ تعالیٰ نے تمہارے جسم کو جہنم پر حرام قرار دے دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معمر بن محمد ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14013]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معمر بن محمد ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14013]
الحكم على الحديث:
موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 14013 in Urdu