🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14029
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْيَمَنِ فَابْتَعْتُ حُلَّةَ ذِي يَزَنَ فَأَهْدَيْتُهَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمُدَّةِ الَّتِي كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قُرَيْشٍ فَقَالَ:" لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةَ مُشْرِكٍ". فَرَدَّهَا، فَبِعْتُهَا فَاشْتَرَاهَا، فَلَبِسَهَا ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَصْحَابِهِ وَهِيَ عَلَيْهِ، فَمَا رَأَيْتُ شَيْئًا فِي شَيْءٍ أَحْسَنَ مِنْهُ فِيهَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا مَكَثْتُ أَنْ قُلْتُ:
وَمَا يَنْظُرُ الْحُكَّامُ فِي الْفَصْلِ بَعْدَ مَا بَدَا وَاضِحٌ مِنْ غُرَّةٍ وَحُجُولِ إِذَا قَايَسُوهُ الْمَجْدَ أَرْبَى عَلَيْهِمُ
كَمُسْتَفْرِغِ مَاءِ الذِّنَابِ سَجِيلِ فَسَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَبَسَّمَ ثُمَّ دَخَلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلَ مِنْ هَذِهِ فِي الْهَدِيَّةِ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں یمن گیا، وہاں میں نے ذی یزن کا حلہ خریدا، اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کیا، یہ اس مدت کی بات ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قریش کے درمیان صلح کا معاملہ چل رہا تھا تو آپ نے فرمایا: میں کسی مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتا ہوں، وہ آپ نے واپس کر دیا، میں نے اسے فروخت کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ حلہ خرید کے اسے پہنا، پھر آپ نکل کر اپنے اصحاب کے پاس آئے، تو وہ حلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر تھا، میں نے اُس حلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت اور کوئی چیز نہیں دیکھی، اور میں نے اس وقت یہ اشعار کہے: ”ثالث لوگ فیصلہ کرنے میں کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟ جبکہ جو چیز ظاہر ہوئی ہے، وہ چمک اور سجاوٹ کے حوالے سے واضح ہے، جب وہ بزرگی کے حوالے سے ان کا موازنہ کرتے ہیں، تو ان (یعنی نبی کے مخالفین) کے خلاف (نبی کے حق میں دلائل) زیادہ ہونے کا فیصلہ دے دیتے ہیں، جس طرح چھوٹے ڈول کے مقابلے میں بڑے ڈول سے پانی حاصل کرنے والا شخص ہوتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اشعار سنے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اُس کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے
یہ روایت طویل روایت کے طور پر، ہدیہ دینے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3094)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ اس


Majma al-Zawa'id Hadith 14029 in Urdu