الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14039
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَصِفُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ رَجُلًا رَبْعَةً وَهُوَ إِلَى الطُّولِ أَقْرَبُ، شَدِيدَ الْبَيَاضِ، أَسْوَدَ اللِّحْيَةِ، حَسَنَ الشَّعْرِ، أَهْدَبَ أَشْفَارِ الْعَيْنَيْنِ، بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ، يَطَأُ بِقَدَمَيْهِ جَمِيعًا لَيْسَ لَهُ أَخْمَصُ، يُقْبِلُ جَمِيعًا، وَيُدْبِرُ جَمِيعًا، لَمْ أَرَ مِثْلَهُ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد و قامت کے مالک تھے، تاہم آپ طوالت کی طرف زیادہ قریب تھے، آپ کا رنگ انتہائی سفید تھا اور داڑھی سیاہ تھی، آپ کے بال خوبصورت تھے، آنکھوں کی پلکیں لمبی تھیں، کندھوں کے درمیان فاصلہ زیادہ تھا، آپ دونوں پاؤں جما کر چلتے تھے، آپ کا تلوا بالکل سیدھا تھا، آپ مکمل طور پر سامنے آتے تھے اور مکمل طور پر مڑ جاتے تھے، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کوئی نہیں دیکھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14039]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14039]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2387)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14039 in Urdu