الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14043
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَلْفِهِ لِأَنْظُرَ إِلَى مَوْضِعِ الْخَاتَمِ فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ أَلْقَى الرِّدَاءَ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الْخَاتَمِ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں پیچھے کی طرف سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا، تاکہ مہر نبوت کی جگہ کا جائزہ لوں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو، آپ نے چادر ہٹا دی اور میں نے اس کی زیارت کی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے مہر نبوت کے بارے میں ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14043]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2066)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2066»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14043 in Urdu