🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابٌ مِنْهُ فِي صِفَتِهِ وَطِيبِ رَائِحَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ اور آپ ﷺ کی خوشبو کی پاکیزگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14056
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي زَوَّجْتُ ابْنَتِي وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تُعِينَنِي بِشَيْءٍ فَقَالَ:" مَا عِنْدِي مِنْ شَيْءٍ وَلَكِنْ إِذَا كَانَ غَدٌ فَتَعَالَ، فَجِئَ بِقَارُورَةٍ وَاسِعَةِ الرَّأْسِ وَعُودِ شَجَرَةٍ، وَآيَةُ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أَنِّي أُجِيفُ نَاحِيَةَ الْبَابِ". فَأَتَاهُ بِقَارُورَةٍ وَاسِعَةِ الرَّأْسِ وَعُودِ شَجَرَةٍ، فَجَعَلَ يَسْلِتُ الْعَرَقَ مِنْ ذِرَاعَيْهِ حَتَّى امْتَلَأَتْ فَقَالَ:" خُذْ وَمُرِ ابْنَتَكَ إِذَا أَرَادَتْ أَنْ تَطَّيَّبَ أَنْ تَغْمِسَ هَذَا الْعُودَ فِي الْقَارُورَةِ وَتَطَّيَّبَ بِهِ". قَالَ: فَكَانَتْ إِذَا تَطَيَّبَتْ شَمَّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ رَائِحَةَ الطِّيبِ فَسُمُّوا بِبَيْتِ الْمُطَّيِّبِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَلْبَسٌ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنی بیٹی کی شادی کرنا چاہتا ہوں، میری یہ خواہش ہے کہ آپ اس حوالے سے میری کچھ مدد کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس تو کوئی چیز نہیں ہے، لیکن کل تم آنا، اور ایک شیشی لے کر آنا، جس کا منہ بڑا ہو اور ساتھ درخت کی ٹہنی لے کر آنا، میرے اور تمہارے درمیان نشانی یہ ہو گی کہ میں دروازے کے کونے کو بند کر دوں گا، وہ شخص ایک شیشی لے کر آیا، جس کا منہ بڑا تھا اور درخت کی ٹہنی لے کر آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کلائیوں سے پسینہ اُتار کر اس شیشی کو بھر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ لے لو! اور اپنی بیٹی سے یہ کہنا کہ جب اس نے خوشبو لگانی ہو تو یہ لکڑی اس شیشی میں ڈبوئے اور پھر اس کے ذریعے خوشبو لگا لے۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ خاتون جب خوشبو لگاتی تھی، تو اہل مدینہ اس خوشبو کو محسوس کرتے تھے اور ان کا گھر ”خوشبو والوں کا گھر“ مشہور ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حلبس کلبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14056]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2916، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3833، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3161، 6448»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 14056 in Urdu