🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ إِخْبَارِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُغَيَّبَاتِ .
نبی اکرم ﷺ کا غیبی امور کے بارے میں خبر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14070
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ يَوْمٌ مِنَ السَّنَةِ تَجْتَمِعُ فِيهِ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَهُ يَوْمًا إِلَى اللَّيْلِ قَالَتْ: وَفِي ذَلِكَ الْيَوْمِ قَالَ:" أَسْرَعُكُنَّ لُحُوقًا أَطْوَلُكُنَّ يَدًا". قَالَتْ: فَجَعَلْنَا نَتَذَارَعُ بَيْنَنَا أَيُّنَا أَطْوَلُ يَدَيْنِ. قَالَتْ: وَكَانَتْ سَوْدَةُ أَطْوَلُهُنَّ يَدًا، فَلَمَّا تُوُفِّيَتْ سَوْدَةُ عَلِمْنَا أَنَّهَا كَانَتْ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا فِي الْخَيْرِ وَالصَّدَقَةِ. قَالَتْ: وَكَانَتْ زَيْنَبُ تَغْزِلُ الْغَزْلَ وَتُعْطِيهِ سَرَايَا النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخِيطُونَ بِهِ وَيَسْتَعِينُونَ بِهِ فِي مَغَازِيهِمْ. قَالَتْ: وَفِي ذَلِكَ الْيَوْمِ قَالَ:" كَيْفَ بِإِحْدَاكُنَّ يَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلَابُ الْحَوْأَبِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج سال میں ایک دن پورا دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا کرتی تھیں، اسی طرح کے ایک دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے سب سے زیادہ لیے ہاتھ والی، مجھ سے سب سے پہلے آ کے ملے گی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے اپنے ہاتھ ناپنا شروع کیے، تو سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کا ہاتھ سب سے زیادہ لمبا تھا، لیکن جب سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کا (متن میں اسی طرح مذر ہے، تاہم لفظ یہ ہے: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا) کا انتقال ہوا، تو ہمیں یہ پتہ چلا کہ اُن کا ہاتھ بھلائی اور صدقہ کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ طویل تھا (اور یہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد تھی)۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سوت کاتا کرتی تھیں اور اس کا معاوضہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگی مہمات کو دیا کرتی تھیں، وہ کپڑے سیتی تھیں، اور اس کے ذریعے غزوات میں مدد فراہم کرتی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”اس وقت تم میں سے کسی ایک کا کیا عالم ہو گا؟ جب ”حواب“ کے کتے اُس پر بھونکیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14070]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2452، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2541، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24378، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6850، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6272»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14070 in Urdu