الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ سُؤَالِ الذِّئْبِ الْقُوتَ .
بھیڑیے کا خوراک مانگنا
حدیث نمبر: 14084
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بِنَحْوِهِ - يَعْنِي بِنَحْوِ حَدِيثٍ قَبْلَهُ - وَزَادَ فِيهِ: وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى يَوْمًا صَلَاةَ الْغَدَاةِ ثُمَّ قَالَ:" هَذَا الذِّئْبُ وَمَا الذِّئْبُ جَاءَكُمْ يَسْأَلُكُمْ أَنْ تُعْطُوهُ أَوْ تُشْرِكُوهُ فِي أَمْوَالِكُمْ". فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِحَجَرٍ فَمَرَّ أَوْ وَلَّى وَلَهُ عُوَاءٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: وَهَذَا الَّذِي زَادَهُ جَرِيرٌ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاهُ غَيْرَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْأَوْبَرِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، جو اس سے پہلے والی روایت کی مانند ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بھیڑیا ہے، اور یہ بھیڑیا تمہارے پاس اس لئے آیا ہے کہ وہ تم سے یہ درخواست کر رہا ہے کہ تم اسے کچھ دو، یا تم اپنے اموال میں اسے شریک کرو، تو ایک شخص نے اسے پتھر مارا، تو وہ چلا گیا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ مڑ گیا اور وہ آوازیں نکال رہا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ یہ کہتے ہیں: یہ اضافہ جریر نامی راوی نے نقل کیا ہے، اس کے علاوہ ہمیں کسی کا علم نہیں ہے کہ کسی نے اسے روایت کیا ہو، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زیاد بن ابواوبر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14084]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ یہ کہتے ہیں: یہ اضافہ جریر نامی راوی نے نقل کیا ہے، اس کے علاوہ ہمیں کسی کا علم نہیں ہے کہ کسی نے اسے روایت کیا ہو، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زیاد بن ابواوبر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14084]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2432)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14084 in Urdu