الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ شَهَادَةِ الضَّبِّ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
گوہ کا نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے بارے میں گواہی دینا
حدیث نمبر: 14086
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بِحَدِيثِ الضَّبِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي مَحْفِلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَدْ صَادَ ضَبًّا وَجَعَلَهُ فِي كُمِّهِ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ فَرَأَى جَمَاعَةً فَقَالَ: عَلَى مَنْ هَذِهِ الْجَمَاعَةُ فَقَالُوا: عَلَى هَذَا الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ النَّبِيُّ، فَشَقَّ النَّاسَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَا اشْتَمَلَتِ النِّسَاءُ عَلَى ذِي لَهْجَةٍ أَكْذَبَ مِنْكَ وَأَنْقَصَ، وَلَوْلَا أَنْ تُسَمِّيَنِي الْعَرَبُ عَجُولًا لَعَجَّلْتُ عَلَيْكَ فَقَتَلْتُكَ، فَسَرَرْتُ بِقَتْلِكَ النَّاسَ أَجْمَعِينَ. فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَقْتُلْهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْحَلِيمَ كَادَ يَكُونُ نَبِيًّا". ثُمَّ أَقْبَلَ الْأَعْرَابِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَاللَّاتِ وَالْعُزَّى لَا آمَنْتُ بِكَ. وَقَدْ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَعْرَابِيُّ مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ قُلْتَ مَا قُلْتَ، وَقُلْتَ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَمْ تُكَرِّمْ مَجْلِسِي؟". قَالَ: وَتُكَلِّمُنِي أَيْضًا - اسْتِخْفَافًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاللَّاتِ وَالْعُزَّى لَا آمَنْتُ بِكَ حَتَّى يُؤْمِنَ بِكَ هَذَا الضَّبُّ. فَأَخْرَجَ الضَّبَّ مِنْ كُمِّهِ، فَطَرَحَهُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: إِنْ آمَنَ بِكَ هَذَا الضَّبُّ آمَنْتُ بِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ضَبُّ". فَكَلَّمَهُ الضَّبُّ بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ يَفْهَمُهُ الْقَوْمُ جَمِيعًا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ يَا رَسُولَ رَبِّ الْعَالَمِينَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَعْبُدُ؟". قَالَ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ عَرْشُهُ، وَفِي الْأَرْضِ سُلْطَانُهُ، وَفِي الْبَحْرِ سَبِيلُهُ، وَفِي الْجَنَّةِ رَحْمَتُهُ، وَفِي النَّارِ عَذَابُهُ. قَالَ:" فَمَنْ أَنَا يَا ضَبُّ؟". قَالَ: أَنْتَ رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ، قَدْ أَفْلَحَ مَنْ صَدَّقَكَ، وَقَدْ خَابَ مَنْ كَذَّبَكَ. فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ حَقًّا، وَاللَّهِ لَقَدْ أَتَيْتُكَ وَمَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدٌ هُوَ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْكَ، وَوَاللَّهِ لَأَنْتَ السَّاعَةَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَمِنْ وَلَدِي، فَقَدْ آمَنْتُ بِكَ شَعْرِي وَبَشَرِي وَدَاخِلِي وَخَارِجِي وَسِرِّي وَعَلَانِيَتِي. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاكَ الدِّينَ الَّذِي يَعْلُو وَلَا يُعْلَى، لَا يَقْبَلُهُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَّا بِصَلَاةٍ، وَلَا تُقْبَلُ الصَّلَاةُ إِلَّا بِقُرْآنٍ". فَعَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (الْحَمْدُ) وَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا سَمِعْتُ فِي الْبَسِيطِ، وَلَا فِي الرَّجَزِ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا كَلَامُ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلَيْسَ بِشِعْرٍ، وَإِذَا قَرَأْتَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) مَرَّةً فَكَأَنَّمَا قَرَأْتَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَإِذَا قَرَأْتَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) مَرَّتَيْنِ فَكَأَنَّمَا قَرَأْتَ ثُلُثَيِ الْقُرْآنِ، وَإِذَا قَرَأْتَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَكَأَنَّمَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ كُلَّهُ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: نِعْمَ الْإِلَهُ فَإِنَّ إِلَهَنَا يَقْبَلُ الْيَسِيرَ وَيُعْطِي الْجَزِيلَ. ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطُوا الْأَعْرَابِيَّ". فَأَعْطَوْهُ حَتَّى أَبْظَرُوهُ. فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْطِيَهُ نَاقَةً أَتَقَرَّبُ بِهَا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ دُونَ الْبُخْتِيِّ وَفَوْقَ الْأَعْرَابِيِّ، وَهِيَ عُشَرَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ وَصَفْتَ مَا تُعْطِي وَأَصِفُ لَكَ مَا يُعْطِيكَ اللَّهُ تَعَالَى جَزَاءً". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" لَكَ نَاقَةٌ مِنْ دُرَّةٍ جَوْفَاءَ، قَوَائِمُهَا مِنْ زُمُرُّدٍ أَخْضَرَ، وَعُنُقُهَا مِنْ زَبَرْجَدٍ أَصْفَرَ، عَلَيْهَا هَوْدَجٌ، وَعَلَى الْهَوْدَجِ السُّنْدُسُ وَالْإِسْتَبْرَقُ، تَمُرُّ بِكَ عَلَى الصِّرَاطِ كَالْبَرْقِ الْخَاطِفِ". فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَقَّاهُ أَلْفُ أَعْرَابِيٍّ عَلَى أَلْفِ دَابَّةٍ بِأَلْفِ رُمْحٍ وَأَلْفِ سَيْفٍ. فَقَالَ لَهُمْ: أَيْنَ تُرِيدُونَ؟ فَقَالُوا: نُقَاتِلُ هَذَا الَّذِي يَكْذِبُ وَيَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ. فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالُوا لَهُ: صَبَوْتَ؟ فَقَالَ لَهُمْ: مَا صَبَوْتُ. وَحَدَّثَهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالُوا بِأَجْمَعِهِمْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَقَّاهُمْ فِي رِدَاءٍ، فَنَزَلُوا، عَنْ رِكَابِهِمْ يُقَبِّلُونَ مَا رَأَوْا مِنْهُ وَهُمْ يَقُولُونَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالُوا: مُرْنَا بِأَمْرِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَدْخُلُونَ تَحْتَ رَايَةِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ". قَالَ: فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْعَرَبِ آمَنَ مِنْهُمْ أَلْفٌ جَمِيعًا إِلَّا بَنُو سُلَيْمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْوَلِيدِ الْبَصْرِيِّ قَالَ الْبَيْهَقِيُّ: وَالْحَمْلُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَلَيْهِ. قُلْتُ:، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ گوہ کے بارے میں واقعہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی محفل کے درمیان موجود تھے، اسی دوران بنو سلیم سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی شخص آیا، جس نے ایک گوہ کو شکار کیا تھا، اس نے وہ گوہ اپنی آستین میں رکھی ہوئی تھی، اور وہ اسے لے کر اپنی رہائشی جگہ کی طرف جا رہا تھا، اس نے درمیان میں، اس نے کچھ لوگوں کو دیکھا تو دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ وہ صاحب ہیں، جو یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، وہ شخص لوگوں کو چیرتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) خواتین نے کسی ایسے شخص پر اشتمال نہیں کیا (یعنی کسی ایسے شخص کو جنم نہیں دیا) جو آپ سے زیادہ جھوٹا اور آپ سے زیادہ ناقص ہو، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ عرب مجھے جلدباز کہیں گے، تو میں نے آپ کے بارے میں جلدبازی کرنی تھی اور آپ کو قتل کر دینا تھا اور آپ کو قتل کر کے لوگوں کو خوش کر دینا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اسے قتل کر دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو؟ کہ بردبار شخص نبی ہونے کے قریب ہوتا ہے، پھر وہ دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوا اور بولا: لات اور عزیٰ کی قسم ہے، میں آپ پر ایمان نہیں لاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اسے دیہاتی! تم نے جو بات کہی ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ تم نے غلط بات کی ہے، اور تم نے میری محفل کا احترام بھی نہیں کیا، اُس دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تخفیف کرتے ہوئے یہ کہا: آپ بھی میرے ساتھ اس طرح بات کر لیں، لات اور عزیٰ کی قسم ہے، میں آپ پر اس وقت تک ایمان نہیں لاؤں گا، جب تک یہ گوہ آپ پر ایمان نہیں لائے گی، پھر اس نے اپنی گوہ کو اپنی آستین میں سے نکالا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کو رکھ دیا اور بولا: اگر یہ گوہ آپ پر ایمان لے آئی، تو میں بھی آپ پر ایمان لے آؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے گوہ! تو گوہ نے آپ سے واضح عربی زبان میں کلام کیا، جسے تمام حاضرین سمجھ رہے تھے۔ اس نے کہا: اے تمام جہانوں کے پروردگار کے رسول! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کس کی عبادت کرتی ہو؟ اس نے عرض کی: جس کا عرش آسمان میں ہے، اور جس کی بادشاہی زمین میں ہے، اور جس کا بنایا ہوا راستہ سمندر میں ہے، اور جنت میں جس کی رحمت ہے، اور جہنم میں جس کا عذاب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے گوہ! میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ تمام جہانوں کے پروردگار کے بھیجے ہوئے رسول ہیں اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے آپ کی تصدیق کی اور وہ شخص رُسوا ہو گیا، جس نے آپ کو جھٹلایا۔ تو اُس دیہاتی نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ واقعی اللہ کے رسول ہیں، جب میں آپ کے پاس آیا تھا، تو اللہ کی قسم! اس وقت روئے زمین پر کوئی بھی میرے نزدیک آپ سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھا، اور اللہ کی قسم! اس وقت میرا یہ عالم ہے کہ آپ میرے نزدیک میری جان اور میری اولاد سے زیادہ محبوب ہیں، میرے بال، میری جلد، میرا اندرونی حصہ، میرا بیرونی حصہ، میرا پوشیدہ، میرا علانیہ، آپ پر ایمان لاتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تمہیں اس دین کی ہدایت نصیب کی، جو سربلند ہو گا، سرنگوں نہیں ہو گا، اور اللہ تعالیٰ اسے صرف نماز کے ہمراہ قبول کرتا ہے، اور نماز، قرآن کے بغیر قبول نہیں ہوتی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سورت فاتحہ اور سورت اخلاص کی تعلیم دی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے بسیط، یا رجز میں کوئی ایسا کلام نہیں سنا، جو اس سے زیادہ عمدہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمام جہانوں کے پروردگار کا کلام ہے، یہ شاعری نہیں ہے، جب تم سورت اخلاص ایک مرتبہ پڑھ لو گے، تو گویا تم نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا، اور جب تم سورت اخلاص دو مرتبہ پڑھ لو گے، تو گویا تم نے دو تہائی قرآن پڑھ لیا، اور جب تم سورت اخلاص تین مرتبہ پڑھ لو گے، تو گویا تم نے پورا قرآن پڑھ لیا۔“ تو دیہاتی نے کہا: یہ تو بہت اچھا معبود ہے، جو تھوڑی سی چیز کو قبول کر لیتا ہے، اور زیادہ اجر و ثواب عطا کرتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دیہاتی کو کچھ دو! تو لوگوں نے اسے دیا، یہاں تک کہ بہت زیادہ دیا، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اسے ایک اونٹنی دوں، اور میں اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنا چاہتا ہوں، وہ اونٹنی بختی اونٹ سے کم ہو گی، اور اعرابی اونٹ سے زیادہ ہو گی، وہ دس ماہ کی حاملہ ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جو دینے لگے ہو، تم نے اس کی صفت بیان کر دی ہے، اب میں تمہارے سامنے اس کی صفت بیان کروں گا، جو اس کی جزا میں تمہیں اللہ تعالیٰ عطا کرے گا، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ایسی اونٹنی ملے گی، جو خول والے موتی سے بنی ہوئی ہو گی، اس کے پاؤں سبز زمرد سے بنے ہوئے ہوں گے، اس کی گردن زرد زبرجد کی ہو گی، اس پر ہودج موجود ہو گا، اس کا ہودج، سندس اور استبرق ہو گا، اور وہ اونٹنی تمہیں لے کر پل صراط سے یوں گزرے گی، جیسے بجلی چمکتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گیا، تو اس کی ملاقات ایک ہزار دیہاتیوں سے ہوئی، جو ایک ہزار سواریوں پر سوار تھے، اُن کے پاس ایک ہزار نیزے تھے اور ایک ہزار تلواریں تھیں، اُس دیہاتی نے ان لوگوں سے کہا: تم لوگ کیا ارادہ رکھتے ہو؟ انہوں نے بتایا: ہم اُن صاحب سے جنگ کرنا چاہتے ہیں، جو جھوٹ بولتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، تو اس دیہاتی نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، ان دیہاتیوں نے اس سے کہا: کیا تم بے دین ہو گئے ہو؟ اس نے ان سے کہا: میں بے دین نہیں ہوا ہوں، پھر اُس نے پورا واقعہ ان لوگوں کو سنایا، تو ان سب لوگوں نے یہ کہا: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی، تو آپ نے ان لوگوں سے ملاقات کی، آپ نے چادر اوڑھی ہوئی تھی، وہ لوگ اپنی سواریوں سے اُترے اور انہوں نے اس کو بوسہ دینا شروع کیا، جو وہ آپ سے دیکھ رہے تھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، پھر انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ہمیں حکم دیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ خالد بن ولید کے جھنڈے کے نیچے داخل ہو جاؤ۔ راوی بیان کرتے ہیں: عربوں میں کوئی ایسا قبیلہ نہیں ہے، جس کے ایک ہزار افراد، ایک ساتھ مسلمان ہوئے ہوں، صرف بنو سلیم کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن علی بن ولید بصری کے حوالے سے نقل کی ہے، امام بیہقی کہتے ہیں: اس روایت کا سارا وزن اس راوی پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14086]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن علی بن ولید بصری کے حوالے سے نقل کی ہے، امام بیہقی کہتے ہیں: اس روایت کا سارا وزن اس راوی پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14086]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (948)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5993، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 909»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14086 in Urdu