الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14115
وَعَنْ دُكَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ أَرْبَعُونَ وَأَرْبَعُمِائَةٍ نَسْأَلُهُ الطَّعَامَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ:" قُمْ فَأَعْطِهِمْ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي إِلَّا مَا يَقِيظُنِي وَالصِّبْيَةَ - قَالَ وَكِيعٌ: الْقَيْظُ فِي كَلَامِ الْعَرَبِ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ - قَالَ:" قُمْ فَأَعْطِهِمْ". قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمْعًا وَطَاعَةً. قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ وَقُمْنَا مَعَهُ فَصَعِدَ بِنَا إِلَى غُرْفَةٍ لَهُ، فَأَخْرَجَ الْمِفْتَاحَ مِنْ حُجْرَتِهِ فَفَتَحَ الْبَابَ. قَالَ دُكَيْنٌ: فَإِذَا فِي الْغُرْفَةِ مِنَ التَّمْرِ شَبِيهٌ بِالْفَصِيلِ الرَّابِضِ. قَالَ: شَأْنُكُمْ. قَالَ: فَأَخَذَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا حَاجَتَهُ مَا شَاءَ. قَالَ: فَالْتَفَتُّ وَإِنِّي لَمِنْ آخِرِهِمْ فَكَأَنَّا لَمْ نُرْزَأْ مِنْهُ تَمْرَةً. قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا دکین بن سعید خثعمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم چار سو چالیس افراد تھے، ہم نے آپ سے اناج مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اُٹھو اور انہیں ادائیگی کرو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ میرے پاس صرف اتنی کھجوریں ہیں، جو میرے لئے اور بچوں کے لئے کچھ عرصے کے لئے کافی ہوں گی، وکیع نامی راوی کہتے ہیں: عربوں کے محاور ے میں لفظ ”قیظ“ کا مطلب چار ماہ ہوتا ہے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُٹھو اور انہیں ادائیگی کرو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کا حکم مانتا ہوں، راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اٹھے، ان کے ساتھ ہم بھی اُٹھے، وہ ہمیں لے کر اپنے بالاخانے پر چڑھ گئے، انہوں نے اپنے پہلو میں سے چابی نکالی اور دروازہ کھول دیا، سیدنا دکین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کمرے میں اتنی کھجوریں ہوں گی، جو کم عمر اونٹ کی مانند ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ لے لو! راوی کہتے ہیں: ہم میں سے ہر ایک شخص نے اپنی حاجت کے مطابق جتنی چاہیں اتنی کھجوریں لے لیں، راوی کہتے ہیں: جب میں نے توجہ کی، تو میں ان لوگوں میں لینے والے آخری افراد میں سے تھا، اور گویا ہم نے ان کھجوروں میں کوئی کمی نہیں کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14115]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14115]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4207) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (174/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17126»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14115 in Urdu