الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14117
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ أَيْضًا قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَشَكَا أَصْحَابِي الْجُوعَ فَقَالُوا: يَا وَاثِلَةَ، اذْهَبْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَطْعِمْ لَنَا. فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَصْحَابِي شَكَوُا الْجُوعَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَائِشَةَ:" هَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَيْءٍ؟". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي إِلَّا فُتَاتُ خُبْزٍ. قَالَ:" فَأْتِنِي بِهِ". فَجَاءَتْ بِجِرَابٍ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَحْفَةٍ فَأَفْرَغَ الْخُبْزَ فِي الصَّحْفَةِ، ثُمَّ جَعَلَ يُصْلِحُ الثَّرِيدَ بِيَدِهِ، وَهُوَ يَرْبُو حَتَّى امْتَلَأَتِ الصَّحْفَةُ، فَقَالَ:" يَا وَاثِلَةُ، اذْهَبْ فَجِئْ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِي وَأَنْتَ عَاشِرُهُمْ". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِي وَأَنَا عَاشِرُهُمْ، فَقَالَ:" اجْلِسُوا وَخُذُوا بِاسْمِ اللَّهِ، خُذُوا مِنْ حَوَالَيْهَا وَلَا تَأْخُذُوا مِنْ أَعْلَاهَا ; فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ مِنْ أَعْلَاهَا". فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ قَامُوا وَفِي الصَّحْفَةِ مِثْلَ مَا كَانَ فِيهَا، ثُمَّ جَعَلَ يُصْلِحُهَا بِيَدِهِ، وَهِيَ تَرْبُو حَتَّى امْتَلَأَتْ. قَالَ:" يَا وَاثِلَةُ، اذْهَبْ فَجِئْ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ". فَجِئْتُ بِعَشَرَةٍ فَقَالَ:" اجْلِسُوا" فَجَلَسُوا، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ قَامُوا فَقَالَ:" اذْهَبْ فَجِئْ بِعَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُ بِعَشَرَةٍ فَفَعَلُوا مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ:" هَلْ بَقِيَ مِنْ أَحَدٍ؟". قُلْتُ: نَعَمْ عَشْرٌ. قَالَ:" اذْهَبْ فَجِئْ بِهِمْ". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُ بِهِمْ فَقَالَ:" اجْلِسُوا". فَجَلَسُوا، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ثُمَّ قَامُوا، وَبَقِيَ فِي الصَّحْفَةِ مِثْلُ مَا كَانَ، ثُمَّ قَالَ:" يَا وَاثِلَةُ اذْهَبْ بِهَذَا إِلَى عَائِشَةَ". - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اصحاب صفہ میں سے ایک تھا، میرے ساتھیوں نے بھوک کی شکایت کی، انہوں نے کہا: اے واثلہ! تم اللہ کے رسول کے پاس جاؤ اور ہمارے لئے کھانے کے لئے کچھ لے کے آؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ساتھیوں نے بھوک کی شکایت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس صرف روٹی کے چند ٹکڑے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس وہی لے آؤ، وہ ایک تھیلا لے کر آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایا، آپ نے روٹیاں پیالے میں ڈالیں، پھر آپ اپنے دست مبارک کے ذریعے ثرید بنانے لگے، وہ کھانا بڑھنا شروع ہوا، یہاں تک کہ وہ پیالہ بھر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے واثلہ! تم جاؤ اور میرے اصحاب میں سے دس افراد کو لے آؤ، تم ان میں سے دسویں فرد ہو، میں گیا اور میں اپنے ساتھیوں میں سے دس افراد کو لے آیا، جن کے ساتھ میں دسواں فرد تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ بیٹھو اور تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو، اور تم اس کے اطراف سے کھانا اور اس کے اوپر والے حصے کی طرف سے نہ کھانا، کیونکہ برکت اس کے اوپر والے حصے کی طرف نازل ہوتی ہے، تو ان لوگوں نے کھانا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، اور پھر وہ اٹھ گئے، جبکہ پیالے میں اتنا کھانا موجود تھا جتنا پہلے موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پھر اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے ٹھیک کرنے لگے، یہاں تک کہ وہ بڑھنا شروع ہوا، یہاں تک کہ وہ پیالہ بھر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے واثلہ! تم جاؤ اور اپنے ساتھیوں میں سے دس افراد کو لے آؤ، تو میں دس افراد کو لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ بیٹھو، وہ لوگ بیٹھے، ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے اور کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے ساتھیوں میں سے دس افراد کو میرے پاس لے آؤ، میں پھر گیا، میں دس افراد کو لے آیا، انہوں نے بھی ایسا ہی کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کوئی باقی رہ گیا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، دس افراد رہ گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور انہیں لے آؤ، میں گیا اور انہیں لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ بیٹھو، وہ لوگ بیٹھ گئے، انہوں نے کھانا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے پھر وہ اٹھ کھڑے ہوئے، تو پیالے میں اتنا ہی کھانا موجود تھا، جتنا پہلے تھا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے واثلہ! اسے عائشہ کے پاس لے جاؤ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14117 in Urdu