الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ قُدُومِ وَفْدِ الْجِنِّ وَطَاعَتِهِمْ لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
جنات کے وفد کا آنا اور ان کا نبی اکرم ﷺ کی فرمانبرداری کرنا
حدیث نمبر: 14143
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ وَهُوَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ إِذْ قَالَ:" لِيَقُمْ مَعِيَ رَجُلٌ مِنْكُمْ، وَلَا يُقُومَنَّ مَعِي رَجُلٌ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْغِشِّ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ". قَالَ: فَقُمْتُ مَعَهُ فَأَخَذْتُ الْإِدَاوَةَ وَلَا أَحْسَبُهَا إِلَّا مَاءً، فَخَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذْ كُنَّا بِأَعْلَى مَكَّةَ رَأَيْتُ أَسْوِدَةً مُجْتَمِعَةً قَالَ: فَخَطَّ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطًّا ثُمَّ قَالَ:" قُمْ هَهُنَا حَتَّى آتِيَكَ". فَقُمْتُ وَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ فَرَأَيْتُهُمْ يَثُورُونَ إِلَيْهِ. قَالَ: فَسَمَرَ مَعَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلًا طَوِيلًا، حَتَّى جَاءَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" مَا زِلْتَ قَائِمًا يَا ابْنَ مَسْعُودٍ؟". قُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَلَمْ تَقُلْ لِي: قُمْ حَتَّى آتِيَكَ؟ قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِي:" هَلْ مَعَكَ مِنْ وَضُوءٍ؟". قَالَ: فَقُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَفَتَحْتُ الْإِدَاوَةَ فَإِذَا هُوَ نَبِيذٌ. قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ لَقَدْ أَخَذْتُ الْإِدَاوَةَ وَلَا أَحْسَبُهَا إِلَّا مَاءً فَإِذَا هُوَ نَبِيذٌ. قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَمَرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ". قَالَ: ثُمَّ تَوَضَّأَ مِنْهَا. فَلَمَّا قَامَ يُصَلِّي أَدْرَكَهُ شَخْصَانِ مِنْهُمْ، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نُحِبُّ أَنْ تَؤُمَّنَا فِي صَلَاتِنَا، قَالَ: فَصَفَّهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْفَهُ ثُمَّ صَلَّى بِنَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" هَؤُلَاءِ جِنُّ نَصِيبِينَ، جَاءُونِي يَخْتَصِمُونَ فِي أُمُورٍ كَانَتْ بَيْنَهُمْ، وَقَدْ سَأَلُونِي الزَّادَ فَزَوَّدْتُهُمْ". قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: وَهَلْ عِنْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ شَيْءٌ تُزَوِّدُهُمْ إِيَّاهُ؟ قَالَ:" قَدْ زَوَّدْتُهُمُ الرَّجْعَةَ وَمَا وَجَدُوا مِنْ رَوْثٍ وَجَدُوهُ شَعِيرًا، وَمَا وَجَدُوا مِنْ عَظْمٍ وَجَدُوهُ كَاسِيًا". قَالَ: فَعِنْدَ ذَلِكَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَنْ يُسْتَطَابَ بِالْعَظْمِ وَالرَّوْثِ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ. وَرَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو زَيْدٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ میں موجود تھے، آپ اپنے چند اصحاب کے درمیان موجود تھے، اسی دوران آپ نے فرمایا: تم میں کوئی ایک شخص اٹھ کر میرے ساتھ چلے اور میرے ساتھ کوئی ایسا شخص ہرگز نہ جائے، جس کے دل میں ذرے کے وزن جتنی کھوٹ ہو، راوی کہتے ہیں: تو میں آپ کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا، میں نے ایک برتن لے لیا، میرا یہ خیال تھا کہ اس میں پانی موجود ہو گا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوا، یہاں تک کہ ہم مکہ کے بالائی علاقے میں پہنچے، تو میں نے وہاں کچھ وجود دیکھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ایک لکیر لگائی اور پھر فرمایا: تم نے یہاں ٹھہرنا ہے جب تک میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا، تو میں کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر خاصی دیر تک ان کے ساتھ بات چیت کرتے رہے، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا: اے ابن مسعود! تم اس وقت سے کھڑے ہوئے ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! کیا آپ نے مجھ سے یہ نہیں فرمایا تھا کہ جب تک میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا، تم کھڑے رہو، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! راوی کہتے ہیں جب میں نے برتن کو کھولا تو اس میں نبیذ موجود تھی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں نے تو یہ برتن اس لئے لیا تھا کہ میرا خیال تھا کہ اس میں پانی ہو گا، لیکن اس میں تو نبیذ موجود ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور پاکیزہ چیز ہے، اور پانی پاک کرنے والا ہے، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وضو کر لیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے، تو ان میں سے دو افراد آپ کے پاس آئے، ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہماری یہ خواہش ہے کہ آپ نماز میں ہماری امامت کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اپنے پیچھے کھڑا کر لیا، پھر آپ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کون تھے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نصیبین سے تعلق رکھنے والے جنات تھے جو میرے پاس آئے تھے، یہ مختلف امور کے بارے میں مقدمہ لے کے آئے تھے، جو ان کے درمیان چل رہا تھا، انہوں نے مجھ سے زاد راہ کے بارے میں دریافت کیا، تو (یا انہوں نے مجھ سے زاد راہ مانگا، تو وہ) میں نے انہیں دے دیا، راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے؟ جو آپ نے انہیں زاد راہ کے طور پر دی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے انہیں زاد راہ میں ہڈی دی ہے، اور جو مینگنی انہیں ملے گی، وہ دی ہے کہ انہیں وہ جو کی شکل میں ہو گی، اور جو ہڈی ملے گی، وہ ہڈی گوشت والی ملے گی، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (انسانوں کو) اس موقع پر یہ منع کر دیا کہ ہڈی یا مینگنی کے ذریعے استنجاء کیا جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوزید ہے، جو عمرو بن حریث کا آزاد کردہ غلام ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14143]
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوزید ہے، جو عمرو بن حریث کا آزاد کردہ غلام ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9966) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4381)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14143 in Urdu