🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابُ قُدُومِ وَفْدِ الْجِنِّ وَطَاعَتِهِمْ لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
جنات کے وفد کا آنا اور ان کا نبی اکرم ﷺ کی فرمانبرداری کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14145
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ: اسْتَتْبَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ الْجِنِّ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى بَلَغْنَا أَعْلَى مَكَّةَ فَخَطَّ لِي خَطًّا وَقَالَ:" لَا تَبْرَحْ". ثُمَّ انْصَاعَ فِي أَجْبَالِ الْجِنِّ، فَرَأَيْتُ الرِّجَالَ يَنْحَدِرُونَ عَلَيْهِ مِنْ رُءُوسِ الْجِبَالِ، حَتَّى حَالُوا بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَاخْتَرَطْتُ السَّيْفَ وَقُلْتُ: لَأَضْرِبَنَّ حَتَّى أَسْتَنْقِذَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَهُ:" لَا تَبْرَحْ حَتَّى آتِيَكَ". قَالَ: فَلَمْ أَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى أَضَاءَ الْفَجْرُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا قَائِمٌ فَقَالَ:" مَا زِلْتَ عَلَى حَالِكَ؟". قُلْتُ: لَوْ لَبِثْتَ شَهْرًا مَا بَرِحْتُ حَتَّى تَأْتِيَنِي، ثُمَّ أَخْبَرْتُهُ بِمَا أَرَدْتُ أَنْ أَصْنَعَ فَقَالَ:" لَوْ خَرَجْتَ مَا الْتَقَيْنَا أَنَا وَأَنْتَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". ثُمَّ شَبَّكَ أَصَابِعَهُ فِي أَصَابِعِي ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي وُعِدْتُ أَنْ يُؤْمِنَ بِي الْإِنْسُ وَالْجِنُّ، فَأَمَّا الْإِنْسُ فَقَدْ آمَنَتْ بِي وَأَمَّا الْجِنُّ فَقَدْ رَأَيْتَ". قَالَ:" وَمَا أَظُنُّ أَجَلِي إِلَّا قَدِ اقْتَرَبَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَسْتَخْلِفُ أَبَا بَكْرٍ؟ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَرَأَيْتُ أَنَّهُ لَمْ يُوَافِقْهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَسْتَخْلِفُ عُمَرَ؟ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَرَأَيْتُ أَنَّهُ لَمْ يُوَافِقْهُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَسْتَخْلِفُ عَلِيًّا؟ قَالَ:" ذَاكَ وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنْ بَايَعْتُمُوهُ وَأَطَعْتُمُوهُ أَدْخَلَكُمُ الْجَنَّةَ أَكْتَعِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنات سے ملاقات کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ساتھ چلنے کے لئے کہا:، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہو گیا، یہاں تک کہ ہم مکہ کے بالائی حصے میں پہنچ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ایک لکیر لگا دی اور فرمایا: یہیں رہنا، پھر آپ جنات کی طرف تشریف لے گئے، میں نے کچھ افراد کو دیکھا کہ وہ پہاڑوں کے سروں سے اتر کر آپ کی طرف آ رہے ہیں، یہاں تک کہ وہ لوگ میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان حائل ہو گئے، میں نے تلوار نکالی اور سوچا کہ میں اس کے ذریعے ضرور ضرب لگاؤں گا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچا لوں گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مجھے یاد آ گیا کہ جب تک میں تمہارے پاس نہیں آتا، تم نے یہیں رہنا ہے، راوی کہتے ہیں: مسلسل اسی طرح کی صورت حال رہی، یہاں تک کہ جب صبح صادق ہونے لگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، میں اس وقت کھڑا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: تم مسلسل اسی حالت میں رہے ہو؟ میں نے عرض کی: اگر ایک ماہ بھی گزر جاتا، تو میں نے ایسے ہی رہنا تھا، جب تک آپ میرے پاس تشریف نہیں لے آتے، پھر میں نے آپ کو بتایا کہ جو میں نے کرنے کا ارادہ کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس سے باہر نکل جاتے، تو قیامت کے دن تک میری اور تمہاری ملاقات نہ ہو پاتی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں میری انگلیوں میں داخل کیں اور پھر فرمایا: میرے ساتھ وعدہ کیا گیا کہ انسان اور جنات مجھ پر ایمان لائیں گے، جہاں تک انسانوں کا تعلق ہے، تو وہ مجھ پر ایمان لا رہے ہیں، اور جہاں تک جنات کا تعلق ہے، تو وہ تم دیکھ رہے ہو۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ میرا وقت قریب آ چکا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جانشین مقرر نہیں کرتے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، تو مجھے یہ لگا کہ شاید یہ موزوں نہیں ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جانشین مقرر نہیں کرتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، مجھے اندازہ ہوا کہ یہ بھی آپ کے نزدیک موزوں نہیں ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو جانشین مقرر نہیں کرتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ ایسا فرد ہے کہ اگر تم اس کی بیعت کر لو گے، اور اس کی اطاعت کرو گے، تو وہ تم سب کو جنت میں داخل کروا دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14145]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9969)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14145 in Urdu