🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14155
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ لَهُ فَحْلَانِ فَاغْتَلَمَا، فَأَدْخَلَهُمَا حَائِطًا فَسَدَّ عَلَيْهِمَا الْبَابَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ لَهُ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ مَعَ نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ. فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُ فِي حَاجَةٍ، وَإِنَّ فَحْلَيْنِ لِيَ اغْتَلَمَا، وَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا حَائِطًا وَسَدَدْتُ عَلَيْهِمَا الْبَابَ، فَأُحِبُّ أَنْ تَدْعُوَ لِي أَنْ يُسَخِّرَهُمَا اللَّهُ لِي. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا مَعَنَا". فَذَهَبَ حَتَّى أَتَى الْبَابَ فَقَالَ:" افْتَحْ". فَأَشْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" افْتَحْ". فَفَتَحَ الْبَابَ فَإِذَا أَحَدُ الْفَحْلَيْنِ قَرِيبٌ مِنَ الْبَابِ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَجَدَ لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتِنِي بِشَيْءٍ أَشُدُّ بِرَأْسِهِ وَأُمَكِّنُكَ مِنْهُ". فَجَاءَ بِخِطَامٍ، فَشَدَّ رَأْسَهُ وَأَمْكَنَهُ مِنْهُ، ثُمَّ مَشَى إِلَى أَقْصَى الْحَائِطِ إِلَى الْفَحْلِ الْآخَرِ، فَلَمَّا رَآهُ وَقَعَ لَهُ سَاجِدًا، فَقَالَ لِلرَّجُلِ:" ائْتِنِي بِشَيْءٍ أَشُدُّ رَأْسَهُ". فَشَدَّ رَأْسَهُ وَأَمْكَنَهُ مِنْهُ. ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَإِنَّهُمَا لَا يَعْصِيَانِكَ". فَلَمَّا رَأَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ قَالُوا: هَذَانِ فَحْلَانِ لَا يَعْقِلَانِ سَجَدَا لَكَ ; أَفَلَا نَسْجُدُ لَكَ؟ قَالَ:" لَا آمُرُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ، وَلَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا يَسْجُدُ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عَزَّةَ الدَّبَّاغُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَاسْمُهُ الْحَكَمُ بْنُ طَهْمَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے دو اونٹ تھے، اس نے ان دونوں کو ایک باغ میں داخل کیا اور دروازہ بند کر دیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس کا یہ ارادہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے لئے دعا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ہمراہ تشریف فرما تھے، اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ایک کام کے سلسلے میں آیا ہوں، میرے دو اونٹ ہیں، وہ دونوں سرکش ہو گئے ہیں، میں نے ان دونوں کو باغ میں داخل کیا ہے، اور دروازہ بند کر دیا ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میرے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں میرے لئے مسخر کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا کہ تم لوگ ہمارے ساتھ اٹھو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، پھر آپ دروازے پر آئے، آپ نے فرمایا: دروازہ کھولو! وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دروازہ کھولو، اس نے دروازہ کھولا تو دو اونٹوں میں سے ایک دروازے کے قریب موجود تھا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے سامنے سجدہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس کوئی ایسی چیز لے کر آؤ، جس کے ذریعے میں اس کے سر کو باندھ دوں، اور اسے تمہارے ق ابومیں دے دوں، وہ شخص لگام لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر کو باندھا اور اس کو ق ابومیں کر لیا، پھر آپ باغ کے ایک کونے میں تشریف لے گئے، جہاں دوسرا اونٹ موجود تھا، جب اس نے آپ کو دیکھا تو وہ بھی سجدے میں چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: تم میرے پاس کوئی چیز لے کر آؤ، جس کے ذریعے میں اس کے سر کو باندھ دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر کو باندھ دیا اور اسے اس شخص کے ق ابومیں دے دیا، پھر آپ نے فرمایا: تم جاؤ! یہ دونوں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے اس صورت حال کو دیکھا تو انہوں نے عرض کی: یہ دو اونٹ جو عقل نہیں رکھتے ہیں، انہوں نے آپ کو سجدہ کیا ہے، کیا ہم آپ کو سجدہ نہ کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، اگر میں نے کسی کو یہ اجازت دینی ہوتی کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، تو میں نے عورت کو یہ ہدایت کرنی تھی کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعزہ دباغ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کا نام حکم بن طہمان ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12003، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 373»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 14155 in Urdu