🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14157
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ يَعْلَى قَالَ: إِنِّي مَا أَظُنُّ أَحَدًا رَأَى مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا دُونَ مَا رَأَيْتُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لِصَاحِبِ الْبَعِيرِ:" مَا لِبَعِيرِكَ يَشْكُوكَ ; زَعَمَ أَنَّكَ سَنَأْتَهُ حَتَّى كَبِرَ تُرِيدُ أَنْ تَنْحَرَهُ". قَالَ: صَدَقْتَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ قَدْ أَرَدْتُ ذَلِكَ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَفْعَلُ.
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: ”میرا نہیں خیال کہ کسی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے وہ چیز دیکھی ہو گی، جو میں نے دیکھی ہے، کسی نے کم ہی دیکھی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے
یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے مالک سے کہا: تمہارے اونٹ کا کیا معاملہ ہے کہ وہ تمہاری شکایت کر رہا ہے، اس کا یہ کہنا ہے کہ تم اس پر پانی لاد کے لاتے رہے ہو، یہاں تک کہ جب اس اونٹ کی عمر زیادہ ہو گئی ہے، تو اب تم اسے قربان کرنے کا ارداہ رکھتے ہو، اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، میں نے یہی ارادہ کیا تھا اور اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اب میں ایسا نہیں کروں گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (173/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14157 in Urdu