🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14166
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: إِنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ إِلَى مَكَّةَ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الْغَائِطِ أَبْعَدَ حَتَّى لَا يَرَاهُ أَحَدٌ. قَالَ: فَبَصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَجَرَتَيْنِ مُتَبَاعِدَتَيْنِ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، اذْهَبْ إِلَى هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ، فَقُلْ لَهُمَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا لَهُ لِيَتَوَارَى بِكُمَا". فَمَشَتِ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ، ثُمَّ رَجَعَتَا إِلَى مَكَانِهِمَا. ثُمَّ مَضَى حَتَّى أَتَيْنَا أَزِقَّةَ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ بَعِيرٌ يَشْتَدُّ حَتَّى سَجَدَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَامَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَاحِبُ هَذَا الْبَعِيرِ؟". قَالُوا: فُلَانٌ، فَقَالَ:" ادْعُوهُ". فَأَتَوْا بِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَشْكُوكَ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْبَعِيرُ كُنَّا نَسْنُو عَلَيْهِ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً، ثُمَّ أَرَدْنَا نَحْرَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَكَا ذَلِكَ، بِئْسَمَا جَازَيْتُمُوهُ ; اسْتَعْمَلْتُمُوهُ عِشْرِينَ سَنَةً حَتَّى إِذَا أَرَقَّ عَظْمُهُ، وَرَقَّ جِلْدُهُ، أَرَدْتُمْ نَحْرَهُ؟ بِعْنِيهِ". قَالَ: بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوُجِّهَ نَحْوَ الظَّهْرِ، فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَجَدَ لَكَ هَذَا الْبَعِيرُ وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالسُّجُودِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ يَسْجُدَ أَحَدٌ لِأَحَدٍ، لَوْ سَجَدَ أَحَدٌ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ بِنَحْوِهِ، إِلَّا إِنَّهُ قَالَ: فِي غَزْوَةِ حُنَيْنَ. وَزَادَ فِيهِ: ثُمَّ أَصَابَ النَّاسَ عَطَشٌ شَدِيدٌ. فَقَالَ لِي:" يَا عَبْدَ اللَّهِ، الْتَمِسْ لِي مَاءً". فَأَتَيْتُهُ بِفَضْلِ مَاءٍ وَجَدْتُهُ فِي إِدَاوَةٍ، فَأَخَذَهُ فَصَبَّهُ فِي رَكْوَةٍ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ فِيهَا وَسَمَّى، فَجَعَلَ الْمَاءُ يَتَحَادَرُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ، فَشَرِبَ النَّاسُ، وَتَوَضَّئُوا مَا شَاءُوا.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ: زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ، وَأَسَانِيدُ الطَّرِيقَيْنِ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مکہ کی طرف ایک سفر میں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تھے، تو آپ اتنی دور چلے جاتے تھے کہ کوئی آپ کو نہ دیکھ سکے، راوی کہتے ہیں: دو درختوں کو دیکھا، جو ایک دوسرے سے دور تھے، تو آپ نے فرمایا: اے ابن مسعود! ان دو درختوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے یہ کہو کہ اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں اکٹھے ہو جاؤ، تاکہ وہ تمہاری اوٹ میں ہو جائیں، تو ان دو میں سے ایک چلتا ہوا، دوسرے کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کی، پھر وہ دونوں درخت اپنی جگہ واپس چلے گئے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ کی گلیوں کے پاس پہنچے، تو ایک اونٹ دوڑتا ہوا آیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سجدے میں چلا گیا، پھر وہ آپ کے سامنے کھڑا ہوا، اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: فلاں شخص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بلا کے لاؤ، اسے لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: یہ تمہاری شکایت کر رہا ہے، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس اونٹ پر ہم پانی لاد کر لاتے رہے ہیں، بیس سال تک ہم ایسا کرتے رہے ہیں، اب ہم نے اسے قربان کرنے کا ارادہ کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے یہی شکایت کی ہے، تم اسے برا بدلہ دے رہے ہو، تم بیس سال تک اسے کام میں استعمال کرتے رہے، یہاں تک کہ جب اس کی ہڈیاں کمزور ہو گئیں، اس کی جلد کمزور ہو گئی، تو تم نے اسے قربان کرنے کا ارادہ کر لیا، تم اسے مجھے فروخت کر دو! اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کا ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا، تو اسے اونٹوں کی طرف بھیج دیا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اس اونٹ نے آپ کو سجدہ کیا ہے، تو ہم تو سجدہ کرنے کے زیادہ حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس بات سے اللہ کی پناہ ہے کہ کوئی ایک دوسرے کو سجدہ کرے، اگر کسی نے کسی دوسرے کو سجدہ کرنا ہوتا، تو میں عورت کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ غزوہ حنین کا واقعہ ہے۔ اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”پھر لوگوں کو شدید پیاس لاحق ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عبداللہ! میرے لئے پانی تلاش کرو، تم مجھے ایک برتن میں جو بچا ہوا پانی ملا تھا، وہ لے کر میں آپ کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے کر ایک پیالے میں ڈالا، پھر آپ نے اپنا دست مبارک اس میں رکھا، اور بسم اللہ پڑھی، تو آپ کی انگلیوں کے درمیان میں سے پانی پھوٹنے لگا، لوگوں نے جتنا چاہا، پانی پی لیا اور وضو کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے، اس روایت کے دونوں طریق کی اسانید ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14166]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2412) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10016)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14166 in Urdu